مواد پر جائیں

سورۃ الحجرات 49:6

یہ سورۃ الحجرات کی 18 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4618، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 516 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِن جَآءَكُمۡ فَاسِقُۢ بِنَبَإٖ فَتَبَيَّنُوٓاْ أَن تُصِيبُواْ قَوۡمَۢا بِجَهَٰلَةٖ فَتُصۡبِحُواْ عَلَىٰ مَا فَعَلۡتُمۡ نَٰدِمِينَ

اے مسلمانو! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو1 ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو ایذا پہنچا دو پھر اپنے کیے پر پشیمانی اٹھاؤ.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ آیت اکثر مفسرین کےنزدیک حضرت ولید بن عقبہ (رضي الله عنه) کےبارے میں نازل ہوئی ہے، جنہیں رسول اللہ ﹲ (صلى الله عليه وسلم)نے بنو المصطلق کےصدقات وصول کرنے کے لئے بھیجا تھا۔ لیکن انہوں نے آکر یوں ہی رپورٹ دے دی کہ انہوں نے زکوٰۃ دینے سے انکار کر دیا ہے جس پر آپ ﹲ (صلى الله عليه وسلم) نے ان کے خلاف فوج کشی کا ارادہ فرما لیا، تاہم پھر پتہ لگ گیا کہ یہ بات غلط تھی اور ولید (رضي الله عنه) تو وہاں گئے ہی نہیں۔ لیکن سند اور امر واقعہ دونوں اعتبار سے یہ روایت صحیح نہیں ہے۔ اس لئے اسے ایک صحابئ رسول (صلى الله عليه وسلم)ﹲ پر چسپاں کرنا صحیح نہیں ہے۔ تاہم شان نزول کی بحث سے قطع نظر اس میں ایک نہایت ہی اہم اصول بیان فرمایا گیا ہے جس کی انفرادی اور اجتماعی دونوں سطحوں پر نہایت اہمیت ہے۔ ہر فرد اور ہر حکومت کی یہ ذمہ داری ہےکہ اس کے پاس جو بھی خبر یا اطلاع آئے بالخصوص بدکردار، فاسق اور مفسد قسم کے لوگوں کی طرف سے، تو پہلے اس کی تحقیق کی جائے تاکہ غلط فہمی میں کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو۔

49:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحجرات
0/18
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحجرات 49:6 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 49:6

Al-Mukhtasar

6- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! اگر کوئی فاسق و فاجر کسی قوم کے بارے میں کوئی خبر دے تو اس کی خبر کے صحیح یا غلط ہونے کی تحقیق کر لیاکرو اور اس کی تصدیق میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرو۔ ایسا نہ ہو کہ تم بغیر تحقیق کے اس خبر کو سچا سمجھتے ہوئے کسی قوم کو تکلیف دینے کا جرم کر بیٹھو جبکہ ان کے معاملے کی حقیقت سے تم ناواقف ہو، پھر جب اس کی خبر کا جھوٹ ہونا تم پر واضح ہو تو تمھیں ان کو تکلیف پہنچانے پر پچھتانا پڑے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
516
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
516
نسخ مصحف (612 صفحات)
517
آیت 49:6 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحجرات. 114 میں سے سورت نمبر 49 · آیات کی تعداد: 18.

آیت 49:6 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 49:6 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 516 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 516 · نسخ مصحف (612 صفحات): 517.

آیت 49:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 49:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 49:6: حروف کی تعداد 77، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 49:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 49:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,618 ہے۔

سورۃ الحجرات میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحجرات: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 49 پر ہے۔

سورۃ الحجرات مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحجرات مدنی ہے۔

کیا آیت 49:6 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 49:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحجرات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 347 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play