مواد پر جائیں

سورۃ بنی اسرائیل 17:11 الإسراء

یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2040، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 283 پر ہے۔

وَيَدۡعُ ٱلۡإِنسَٰنُ بِٱلشَّرِّ دُعَآءَهُۥ بِٱلۡخَيۡرِۖ وَكَانَ ٱلۡإِنسَٰنُ عَجُولٗا

اور انسان برائی کی دعائیں مانگنے لگتا ہے بالکل اس کی اپنی بھلائی کی دعا کی طرح، انسان ہے ہی بڑا جلد باز.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 انسان چونکہ جلد باز اور بے حوصلہ ہے اس لیے جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو اپنی ہلاکت کے لیے اسی طرح بد دعا کرتا ہے جس طرح بھلائی کے لیے اپنے رب سے دعائیں کرتا ہے یہ تو رب کا فضل و کرم ہے کہ وہ اس کی بد دعاؤں کو قبول نہیں کرتا یہی مضمون سورۂ یونس آیت 11 میں گزر چکا ہے۔

17:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ بنی اسرائیل
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي بنی اسرائیل 17:11 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 17:11

Al-Mukhtasar

11- انسان جہالت کی بنا پر غصے کے وقت اپنے آپ کو، اپنی اولاد کو اور اپنے مال کو بددعائیں دیتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے وہ اپنے لیے خیر اور بھلائی کی دعائیں کرتا ہے، چنانچہ اگر ہم اس کی یہ بددعائیں قبول کر لیں تو یقیناً وہ ہلاک ہو جائے اور اس کا مال اور اولاد تباہ ہو جائے۔ انسان پیدا ہی جلد باز ہوا ہے اور اسی لیے کبھی وہ نقصان دہ چیز بھی جلدی مانگ لیتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
8
مدینہ مصحف (604 صفحات)
283
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
283
نسخ مصحف (612 صفحات)
284
آیت 17:11 کس سورت میں ہے؟

سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 17:11 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 17:11 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 283 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 283 · نسخ مصحف (612 صفحات): 284.

آیت 17:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 8.

آیت 17:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 17:11: حروف کی تعداد 41، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 17:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 17:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,040 ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔

کیا آیت 17:11 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 17:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play