سورۃ بنی اسرائیل 17:12 الإسراء
یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2041، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 283 پر ہے۔
وَجَعَلۡنَا ٱلَّيۡلَ وَٱلنَّهَارَ ءَايَتَيۡنِۖ فَمَحَوۡنَآ ءَايَةَ ٱلَّيۡلِ وَجَعَلۡنَآ ءَايَةَ ٱلنَّهَارِ مُبۡصِرَةٗ لِّتَبۡتَغُواْ فَضۡلٗا مِّن رَّبِّكُمۡ وَلِتَعۡلَمُواْ عَدَدَ ٱلسِّنِينَ وَٱلۡحِسَابَۚ وَكُلَّ شَيۡءٖ فَصَّلۡنَٰهُ تَفۡصِيلٗا
ہم نے رات اور دن کو اپنی قدرت کی نشانیاں بنائی ہیں، رات کی نشانی کو تو ہم نے بےنور کردیا ہے اور دن کی نشانی کو روشن بنایا ہے تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کر سکو اور اس لئے بھی کہ برسوں کا شمار اور حساب معلوم کرسکو1 اور ہر ہر چیز کو ہم نے خوب تفصیل سے بیان فرما دیا ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی رات کو بے نور یعنی تاریک کر دیا تاکہ تم آرام کر سکو اور تمہاری دن بھر کی تھکاوٹ دور ہو جائے اور دن کو روشن بنایا تاکہ کسب معاش کے ذریعے سے تم رب کا فضل تلاش کرو۔ علاوہ ازیں رات اور دن کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اس طرح ہفتوں، مہینوں اور برسوں کا شمار اور حساب تم کر سکو، اس حساب کے بھی بیشمار فوائد ہیں۔ اگر رات کے بعد دن اور دن کے بعد رات نہ آتی بلکہ ہمیشہ رات ہی رات یا دن ہی دن رہتا تو تمہیں آرام اور سکون کا یا کاروبار کرنے کا موقع نہ ملتا اور اسی طرح مہینوں اور سالوں کا حساب بھی ممکن نہ رہتا۔
- 2 یعنی انسان کے لئے دین اور دنیا کی ضروری باتیں سب کھول کر ہم نے بیان کر دی ہیں تاکہ ان سے انسان فائدہ اٹھائیں، اپنی دنیا سنواریں اور آخرت کی بھی فکر اور اس کے لئے تیاری کریں۔
17:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 17:12
Al-Mukhtasar
12- ہم نے رات اوردن ایسی دو علامتیں پیدا کی ہیں جو اپنے لمبے اور مختصر دورانیے اور سرد وگرم درجۂ حرارت میں اختلاف کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت کی دلیل پیش کرتی ہیں، چنانچہ ہم نے رات کو آرام اور نیند کے لیے تاریک بنایا اور دن کو روشن بنایا تاکہ تم اس میں اللہ کا رزق تلاش کرو جو اس نے اپنے فضل سے تمھارے مقدر میں کر دیا ہے اور تم دن رات کے ایک دوسرے کے بعد آنے سے برسوں کی گنتی معلوم کرو اور مہینوں، دنوں اور گھنٹوں کے جس حساب کی تمھیں ضرورت ہے، وہ کر سکو۔ چیزوں کو واضح کرنے اور حق کو باطل سے نمایاں کرنے کے لیے ہم نے ہر چیز کو خوب تفصیل سے بیان کر دیا ہے
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 283
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 283
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 284
آیت 17:12 کس سورت میں ہے؟
سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 17:12 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 17:12 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 283 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 283 · نسخ مصحف (612 صفحات): 284.
آیت 17:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 17:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 17:12: حروف کی تعداد 116، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 17:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 17:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,041 ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔
کیا آیت 17:12 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 17:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔