مواد پر جائیں

سورۃ بنی اسرائیل 17:15 الإسراء

یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2044، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 283 پر ہے۔

مَّنِ ٱهۡتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَهۡتَدِي لِنَفۡسِهِۦۖ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيۡهَاۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٞ وِزۡرَ أُخۡرَىٰۗ وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّىٰ نَبۡعَثَ رَسُولٗا

جو راه راست حاصل کرلے وه خود اپنے ہی بھلے کے لئے راه یافتہ ہوتا ہے اور جو بھٹک جائے اس کا بوجھ اسی کے اوپر ہے، کوئی بوجھ واﻻ کسی اور کا بوجھ اپنے اوپر نہ ﻻدے گا1 اور ہماری سنت نہیں کہ رسول بھیجنے سے پہلے ہی عذاب کرنے لگیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 البتہ جو ضال (گمراہ) مُضل (گمراہ کرنے والے) بھی ہوں گے، انہیں اپنی گمراہی کے بوجھ کے ساتھ، ان کے گناہوں کا بار بھی (بغیر ان کے گناہوں میں کمی کیے) اٹھانا پڑے گا جو ان کی کوششوں سے گمراہ ہوئے ہوں گے، جیسا کہ قرآن کے دوسرے مقامات اور احادیث میں واضح ہے۔ یہ دراصل ان کے اپنے ہی گناہوں کا بھار ہوگا جو دوسروں کو گمراہ کر کے انہوں نے کمایا ہوگا۔
  2. 2 بعض مفسرین نے اس سے صرف دنیوی عذاب مراد لیا ہے۔ یعنی آخرت کے عذاب سے مستثنٰی نہیں ہوں گے، لیکن قرآن کریم کے دوسرے مقامات سے واضح ہے کہ اللہ تعالٰی لوگوں سے پوچھے گا کہ تمہارے پاس میرے رسول نہیں آئے تھے؟ جس پر اثبات میں جواب دیں گے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ارسال رسل اور انزال کتب کے بغیر وہ کسی کو عذاب نہیں دے گا۔ تاہم اس کا فیصلہ کہ کس قوم یا فرد تک اس کا پیغام نہیں پہنچا، قیامت والے دن وہ خود ہی فرمائے گا، وہاں یقینا کسی کے ساتھ ظلم نہیں ہو گا۔ اسی طرح بہرا پاگل فاترالعقل اور زمانہ فترت یعنی دو نبیوں کے درمیانی زمانے میں فوت ہونے والے لوگوں کا مسئلہ ہے ان کی بابت بعض روایات میں آتا ہے کہ قیامت والے دن اللہ تعالٰی ان کی طرف فرشتے بھیجے گا اور وہ انہیں کہیں گے کہ جہنم میں داخل ہو جاؤ اگر وہ اللہ کے اس حکم کو مان کر جہنم میں داخل ہو جائیں گے تو جہنم ان کے لیے گل وگلزار بن جائے گی بصورت دیگر انہیں گھسیٹ کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ (مسند أحمد، ج 4، ص 24، وابن حبان، ج 9، ص 226۔ علامہ البانی نے صحيح الجامع الصغير (نمبر 881) میں اسے ذکر کیا ہے) چھوٹے بچوں کی بابت اختلاف ہے مسلمانوں کے بچے تو جنت میں ہی جائیں گے البتہ کفار و مشرکین کے بچوں میں اختلاف ہے کوئی توقف کا کوئی جنت میں جانے کا اور کوئی جہنم میں جانے کا قائل ہے، امام ابن کثیر نے کہا ہے کہ میدان محشر میں ان کا امتحان لیا جائے گا جو اللہ کے حکم کی اطاعت اختیار کرے گا وہ جنت میں اور جو نافرمانی کرے گا جہنم میں جائے گا امام ابن کثیر نے اسی قول کو ترجیح دی ہے اور کہا ہے کہ اس سے متضاد روایات میں تطبیق بھی ہو جاتی ہے۔ تفصیل کے لیے (تفسیر ابن کثیر ملاحظہ کیجئے)۔ مگر صحیح بخاری کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ مشرکین کے بچے بھی جنت میں جائیں گے۔ دیکھئے صحیح بخاری (3: 251، 12: 348) مع الفتح

17:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ بنی اسرائیل
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي بنی اسرائیل 17:15 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 17:15

Al-Mukhtasar

15- جس نے ایمان کی ہدایت پائی تو اس کی ہدایت کا ثواب اسے ہی ملے گا اور جو گمراہ ہوا تو اس کی گمراہی کا وبال بھی اسی پر پڑے گا۔ کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے گناہ کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ ہم کسی قوم کو اس وقت تک عذاب نہیں دیتے جب تک ان کی طرف اپنے رسول بھیج کر ان پر حجت قائم نہ کر لیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
283
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
283
نسخ مصحف (612 صفحات)
284
آیت 17:15 کس سورت میں ہے؟

سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 17:15 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 17:15 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 283 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 283 · نسخ مصحف (612 صفحات): 284.

آیت 17:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 17:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 17:15: حروف کی تعداد 82، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 17:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 17:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,044 ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔

کیا آیت 17:15 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 17:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play