مواد پر جائیں

سورۃ بنی اسرائیل 17:33 الإسراء

یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 33 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2062، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 285 پر ہے۔

وَلَا تَقۡتُلُواْ ٱلنَّفۡسَ ٱلَّتِي حَرَّمَ ٱللَّهُ إِلَّا بِٱلۡحَقِّۗ وَمَن قُتِلَ مَظۡلُومٗا فَقَدۡ جَعَلۡنَا لِوَلِيِّهِۦ سُلۡطَٰنٗا فَلَا يُسۡرِف فِّي ٱلۡقَتۡلِۖ إِنَّهُۥ كَانَ مَنصُورٗا

اور کسی جان کو جس کا مارنا اللہ نے حرام کردیا ہے ہرگز ناحق قتل نہ کرنا1 اور جو شخص مظلوم ہونے کی صورت میں مار ڈاﻻ جائے ہم نے اس کے وارث کو طاقت دے رکھی ہے پس اسے چاہیئے کہ مار ڈالنے میں زیادتی نہ کرے بےشک وه مدد کیا گیا ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 حق کے ساتھ قتل کرنے کا مطلب قصاص میں قتل کرنا ہے، جس کو انسانی معاشرے کی زندگی اور امن و سکون کا باعث قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح شادی شدہ زانی اور مرتد کو قتل کرنے کا حکم ہے۔
  2. 2 یعنی مقتول کے وارثوں کو یہ حق یا غلبہ یا طاقت دی گئی ہے کہ وہ قاتل کو حاکم وقت کے شرعی فیصلہ کے بعد قصاص میں قتل کر دیں یا اس سے دیت لے لیں یا معاف کر دیں اور اگر قصاص ہی لینا ہے تو اس میں زیادتی نہ کریں کہ ایک کے بدلے میں دو یا تین چار کو مار دیں، یا اس کا مثلہ کر کے یا عذاب دے کر ماریں، مقتول کا وارث، مدد دیا گیا ہے، یعنی امرا وحکام کو اس کی مدد کرنے کی تاکید کی گئی ہے، اس لئے اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے نہ یہ کہ زیادتی کا ارتکاب کر کے اللہ کی ناشکری کرے۔

17:33 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ بنی اسرائیل
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي بنی اسرائیل 17:33 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 17:33

Al-Mukhtasar

33- اور اس شخص کو قتل نہ کرو جس کا خون اللہ تعالیٰ نے ایمان یا امان کی وجہ سے معصوم قرار دیا ہے الایہ کہ وہ مرتد ہونے یا شادی شدہ ہونے کےباوجود زنا کرنے یا قصاص کی وجہ سے قتل کا حقدار ٹھہرے۔ جو کوئی کسی جائز سبب کے بغیر مظلومانہ قتل ہوا تو ہم نے اس کے معاملات کے ذمے دار وارث کو قاتل پر غلبہ اور اختیار دیا ہے۔ وہ چاہے تو قصاص میں اس کے قتل کا مطالبہ کرے، چاہے تو کچھ لیے بغیر معاف کر دے اور چاہے تو دِیَت لے کر معاف کر دے۔ سو اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ اس حد سے تجاوز کرے جو اللہ نے اس کے لیے مباح کی ہے، مثلاً: قاتل کا مثلہ کرے، یا ایسی چیز سے قتل کرے جس کے ساتھ اس کا مقتول قتل نہیں کیا گیا یا قاتل کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو قتل کر دے۔ بے شک وارث کو اللہ کی طرف سے مدد اور تائید حاصل ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
285
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
285
نسخ مصحف (612 صفحات)
286
آیت 17:33 کس سورت میں ہے؟

سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 17:33 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 17:33 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 285 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 285 · نسخ مصحف (612 صفحات): 286.

آیت 17:33 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 17:33 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 17:33: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 17:33 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 17:33 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,062 ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔

کیا آیت 17:33 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 17:33 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play