مواد پر جائیں

سورۃ بنی اسرائیل 17:34 الإسراء

یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 34 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2063، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 285 پر ہے۔

وَلَا تَقۡرَبُواْ مَالَ ٱلۡيَتِيمِ إِلَّا بِٱلَّتِي هِيَ أَحۡسَنُ حَتَّىٰ يَبۡلُغَ أَشُدَّهُۥۚ وَأَوۡفُواْ بِٱلۡعَهۡدِۖ إِنَّ ٱلۡعَهۡدَ كَانَ مَسۡـُٔولٗا

اور یتیم کے مال کے قریب بھی نہ جاؤ بجز اس طریقہ کے جو بہت ہی بہتر ہو، یہاں تک کہ وه اپنی بلوغت کو پہنچ جائے1 اور وعدے پورے کرو کیونکہ قول وقرار کی باز پرس ہونے والی ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 کسی کی جان کو ناجائز طریقے سے ضائع کرنے کی ممانعت کے بعد، اتلاف مال (مال کے ضائع کرنے) سے روکا جا رہا ہے اور اس میں یتیم کا مال سب سے زیادہ اہم ہے، اس لئے فرمایا کہ یتیم کے بالغ ہونے تک اس کے مال کو ایسے طریقے سے استعمال کرو، جس میں اس کا فائدہ ہو۔ یہ نہ ہو کہ سوچے سمجھے بغیر ایسے کاروبار میں لگا دو کہ وہ ضائع یا خسارے سے دو چار ہو جائے۔ یا عمرِ شعور سے پہلے تم اسے اڑا ڈالو۔
  2. 2 عہد سے وہ میثاق بھی مراد ہے جو اللہ اور اس کے بندے کے درمیان ہے اور وہ بھی جو انسان آپس میں ایک دوسرے سے کرتے ہیں۔ دونوں قسم کے عہدوں کا پورا کرنا ضروری ہے اور نقص عہد کی صورت میں باز پرس ہوگی۔

17:34 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ بنی اسرائیل
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي بنی اسرائیل 17:34 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 17:34

Al-Mukhtasar

34- جن بچوں کا باپ فوت ہو جائے، ان کے بالغ اور سمجھدار ہونے تک ان کے مال میں تصرف نہ کرو مگر ایسے طریقے سے جو اسے بڑھانے اور اس کی حفاظت کے لیے بہتر ہو۔ تمھارے اور اللہ کے درمیان جو معاہدہ ہے، اسے پورا کرو۔ اسی طرح تمھارے اور اس کے بندوں کے ساتھ جو معاہدے ہیں، انھیں بھی بغیر کسی کمی بیشی اور عہد شکنی کے پورا کرو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ عہد کرنے والے سے قیامت کے دن پوچھے گا کہ کیا اس نے وہ پورا کیا تھا، پھر اسے ثواب دے گا، یا پورا نہیں کیا تھا تو اسے سزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
285
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
285
نسخ مصحف (612 صفحات)
286
آیت 17:34 کس سورت میں ہے؟

سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 17:34 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 17:34 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 285 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 285 · نسخ مصحف (612 صفحات): 286.

آیت 17:34 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 17:34 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 17:34: حروف کی تعداد 71، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 17:34 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 17:34 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,063 ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔

کیا آیت 17:34 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 17:34 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play