سورۃ بنی اسرائیل 17:53 الإسراء
یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 53 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2082، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 287 پر ہے۔
وَقُل لِّعِبَادِي يَقُولُواْ ٱلَّتِي هِيَ أَحۡسَنُۚ إِنَّ ٱلشَّيۡطَٰنَ يَنزَغُ بَيۡنَهُمۡۚ إِنَّ ٱلشَّيۡطَٰنَ كَانَ لِلۡإِنسَٰنِ عَدُوّٗا مُّبِينٗا
اور میرے بندوں سے کہہ دیجیئے کہ وه بہت ہی اچھی بات منھ سے نکالا کریں1 کیونکہ شیطان آپس میں فساد ڈلواتا ہے2۔ بےشک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی آپس میں گفتگو کرتے وقت زبان کو احتیاط سے استعمال کریں، اچھے کلمات بولیں، اسی طرح کفار و مشرکین اور اہل کتاب سے اگر مخاطبت کی ضرورت پیش آئے تو ان سے مشفقانہ اور نرم لہجے میں گفتگو کریں۔
- 2 زبان کی ذرا سی بے اعتدالی سے شیطان، جو تمہارا کھلا دشمن ہے، تمہارے درمیان آپس میں فساد ڈلوا سکتا ہے، یا کفار یا مشرکین کے دلوں میں تمہارے لئے زیادہ بغض و عناد پیدا کر سکتا ہے۔ حدیث میں ہے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کی طرف ہتھیار کے ساتھ اشارہ نہ کرے اس لیے کہ وہ نہیں جانتا کہ شیطان شاید اس کے ہاتھ سے وہ ہتھیار چلوا دے اور وہ اس مسلمان بھائی کو جا لگے جس سے اس کی موت واقع ہو جائے پس وہ جہنم کے گڑھے میں جا گرے“۔ ( صحيح بخاري كتاب الفتن، باب من حمل علينا السلاح فليس منا- صحيح مسلم، كتاب البر، باب النهي عن الإشارة بالسلاح )
17:53 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 17:53
Al-Mukhtasar
53- اے رسول! مجھ پر ایمان لانے والے میرے بندوں سے کہہ دیں: آپس میں گفتگو کرتے وقت نہایت اچھی بات منہ سے نکالا کریں۔ بری اور نفرت پھیلانے والی بات سے اجتناب کریں کیونکہ شیطان اس موقع سے ناجائز فائدہ اٹھاتا ہے اور ان کی دنیا اور آخرت کی زندگی خراب کرنے کے لیے ان کے درمیان فساد پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔ بلاشبہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے، اس لیے انسان کو چاہیے کہ اس سے بچ کر رہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 287
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 287
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 288
آیت 17:53 کس سورت میں ہے؟
سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 17:53 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 17:53 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 287 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 287 · نسخ مصحف (612 صفحات): 288.
آیت 17:53 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 17:53 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 17:53: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 17:53 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 17:53 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,082 ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔
کیا آیت 17:53 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 17:53 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔