مواد پر جائیں

سورۃ بنی اسرائیل 17:54 الإسراء

یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 54 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2083، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 287 پر ہے۔

رَّبُّكُمۡ أَعۡلَمُ بِكُمۡۖ إِن يَشَأۡ يَرۡحَمۡكُمۡ أَوۡ إِن يَشَأۡ يُعَذِّبۡكُمۡۚ وَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ عَلَيۡهِمۡ وَكِيلٗا

تمہارا رب تم سے بہ نسبت تمہارے بہت زیاده جاننے واﻻ ہے، وه اگر چاہے تو تم پر رحم کردے یا اگر وه چاہے تمہیں عذاب دے1 ۔ ہم نے آپ کو ان کا ذمہ دار ٹھہرا کر نہیں بھیجا.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اگر خطاب مشرکین سے ہو تو رحم کے معنی قبول اسلام کی توفیق کے ہونگے اور عذاب سے مراد شرک پر ہی موت ہے، جس پر وہ عذاب کے مستحق ہوں گے۔ اور اگر خطاب مومنین سے ہو تو رحم کے معنی ہوں گے کہ وہ کفار سے تمہاری حفاظت فرمائے گا اور عذاب کا مطلب ہے کفار کا مسلمانوں پر غلبہ و تسلط۔
  2. 2 کہ آپ انہیں ضرور کفر کی دلدل سے نکالیں یا ان کے کفر پر جمے رہنے پر آپ سے باز پرس ہو۔

17:54 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ بنی اسرائیل
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي بنی اسرائیل 17:54 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 17:54

Al-Mukhtasar

54- اے لوگو! تمھارا رب تمھیں خوب جانتا ہے اور اس سے تمھاری کوئی چیز چھپی نہیں۔ اگر وہ تم پر رحم کرنا چاہے تو تمھیں ایمان اور نیک عمل کی توفیق دے کر تم پر رحم کرے اور اگر تمھیں عذاب دینا چاہے تو تمھیں ایمان سے بھٹکا کر اور کفر پر موت دے کر عذاب دے۔ اور اے رسول! ہم نے آپ کو ان کا ذمے دار بنا کر نہیں بھیجا کہ آپ انھیں ایمان لانے پر مجبور کریں، انھیں کفر سے روکیں اور ان کے اعمال کا محاسبہ کریں۔ آپ کی ذمے داری صرف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف سے جو پیغام پہنچانے کا آپ کو حکم دیاہے، وہ پہنچا دیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
287
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
287
نسخ مصحف (612 صفحات)
288
آیت 17:54 کس سورت میں ہے؟

سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 17:54 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 17:54 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 287 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 287 · نسخ مصحف (612 صفحات): 288.

آیت 17:54 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 17:54 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 17:54: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 17:54 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 17:54 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,083 ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔

کیا آیت 17:54 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 17:54 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play