سورۃ بنی اسرائیل 17:70 الإسراء
یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 70 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2099، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 289 پر ہے۔
۞ وَلَقَدۡ كَرَّمۡنَا بَنِيٓ ءَادَمَ وَحَمَلۡنَٰهُمۡ فِي ٱلۡبَرِّ وَٱلۡبَحۡرِ وَرَزَقۡنَٰهُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَٰتِ وَفَضَّلۡنَٰهُمۡ عَلَىٰ كَثِيرٖ مِّمَّنۡ خَلَقۡنَا تَفۡضِيلٗا
یقیناً ہم نے اوﻻد آدم کو بڑی عزت دی1 اور انہیں خشکی اور تری کی سواریاں2 دیں اور انہیں پاکیزه چیزوں کی روزیاں3 دیں اور اپنی بہت سی مخلوق پر انہیں فضیلت عطا فرمائی.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یہ شرف اور فضل، بحیثیت انسان کے، ہر انسان کو حاصل ہے چاہے مومن ہو یا کافر۔ کیونکہ یہ شرف دوسری مخلوقات، حیوانات، جمادات و نباتات وغیرہ کے مقابلے میں ہے۔ اور یہ شرف متعدد اعتبار سے ہے جس طرح کی شکل و صورت، قد وقامت اور ہیئت اللہ تعالٰی نے انسان کو عطا کی ہے، وہ کسی دوسری مخلوق کو حاصل نہیں، جو عقل انسان کو دی گئی ہے، جس کے ذریعے سے اس نے اپنے آرام و راحت کے لئے بیشمار چیزیں ایجاد کیں۔ حیوانات وغیرہ اس سے محروم ہیں۔ علاوہ ازیں اسی عقل سے صحیح، مفید و مضر اور حسین قبیح کے درمیان تمیز کرنے پر قادر ہے۔ علاوہ ازیں کائنات کی تمام چیزوں کو اللہ تعالٰی نے انسان کی خدمت پر لگا رکھا ہے۔ چاند سورج، ہوا پانی اور دیگر بیشمار چیزیں ہیں جن سے انسان فیض یاب ہو رہا ہے۔
- 2 خشکی میں گھوڑوں، خچروں، گدھوں، اونٹوں اور اپنی تیار کردہ سواریوں (ریلیں، گاڑیاں، بسیں، ہوائی جہاز، سائیکل اور موٹر سائیکل وغیرہ) پر سوار ہوتا ہے اور اسی طرح سمندر میں کشتیاں اور جہاز ہیں جن پر وہ سوار ہوتا ہے اور سامان لاتا لے جاتا ہے۔
- 3 انسان کی خوراک کے لئے جو غلہ جات، میوے اور پھل ہیں سب اسی نے پیدا کئے اور ان میں جو جو لذتیں، ذائقے اور قوتیں رکھیں ہیں۔ انواع اقسام کے کھانے، یہ لذیذ و مرغوب پھل اور یہ قوت بخش اور مفرح مرکبات و مشروبات اور خمیرے اور معجونات، انسان کے علاوہ اور کس مخلوق کو حاصل ہیں؟۔
- 4 مذکورہ تفصیل سے انسان کی، بہت سی مخلوقات پر، فضیلت اور برتری واضح ہے۔
17:70 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 17:70
Al-Mukhtasar
70- ہم نے آدم( علیہ السلام ) کی اولاد کو عقل سے نواز کر اور ان کے باپ کو فرشتوں سے سجدہ کرا کے اور دیگر چیزوں کے ساتھ بڑی عزت بخشی اور ان کے لیے خشکی میں جانور اور سواریاں مسخر کر دیں جو انھیں اٹھائے پھرتی ہیں اور سمندر میں کشتیاں مسخر کیں جو انھیں اٹھائے پھرتی ہیں۔ ہم نے انھیں کھانے پینے کی پاکیزہ چیزوں اور عورتوں سے نکاح وغیرہ کی نعمتوں سے نوازا۔ ہم نے انھیں اپنی بہت سی مخلوقات پر عظیم فضیلت بخشی۔ انھیں بھی چاہیے کہ اپنے اوپر ہونے والے اللہ تعالیٰ کے ان انعامات کا شکر بجا لائیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 289
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 289
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 290
آیت 17:70 کس سورت میں ہے؟
سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 17:70 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 17:70 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 289 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 289 · نسخ مصحف (612 صفحات): 290.
آیت 17:70 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 17:70 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 17:70: حروف کی تعداد 78، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 17:70 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 17:70 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,099 ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔
کیا آیت 17:70 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 17:70 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔