سورۃ بنی اسرائیل 17:71 الإسراء
یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 71 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2100، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 289 پر ہے۔
يَوۡمَ نَدۡعُواْ كُلَّ أُنَاسِۭ بِإِمَٰمِهِمۡۖ فَمَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَأُوْلَٰٓئِكَ يَقۡرَءُونَ كِتَٰبَهُمۡ وَلَا يُظۡلَمُونَ فَتِيلٗا
جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے پیشوا سمیت1 بلائیں گے۔ پھر جن کا بھی اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دے دیا گیا وه تو شوق سے اپنا نامہٴ اعمال پڑھنے لگیں گے اور دھاگے کے برابر (ذره برابر) بھی ﻇلم نہ کئے جائیں گے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 إِمَامٌ کے معنی پیشوا، لیڈر اور قائد کے ہیں، یہاں اس سے کیا مراد ہے؟ اس میں اختلاف ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ اس سے مراد پیغمبر ہے یعنی ہر امت کو اس کے پیغمبر کے حوالے سے پکارا جائے گا، بعض کہتے ہیں، اس سے آسمانی کتاب مراد ہے جو انبیاء کے ساتھ نازل ہوتی رہیں۔ یعنی اے اہل تورات! اے اہل انجیل! اور اے اہل قرآن! وغیرہ کہہ کر پکارا جائے گا بعض کہتے ہیں یہاں ”امام“ سے مراد نامہ اعمال ہے یعنی ہر شخص کو جب بلایا جائے گا تو اس کا نامہ اعمال اس کے ساتھ ہوگا اور اس کے مطابق اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسی رائے کو امام ابن کثیر اور امام شوکانی نے ترجیح دی ہے۔
- 2 فَتِيلٌ اس جھلی یا تاگے کو کہتے ہیں جو کھجور کی گٹھلی میں ہوتا ہے یعنی ذرہ برابر ظلم نہیں ہوگا۔
17:71 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 17:71
Al-Mukhtasar
71- اے رسول! وہ وقت یاد کریں جب ہم ہر گروہ کو اس کے پیشوا کے ساتھ بلائیں گے جس کی وہ دنیا میں پیروی کرتے رہے۔ پھر جسے اس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں تھما دیا گیا تو وہ لوگ خوش خوش اپنے اعمال نامے پڑھیں گے اور ان کے اجروں میں کچھ کمی نہ ہوگی، خواہ وہ اس باریک دھاگے کے برابر ہو جو کھجور کی گٹھلی کی لکیر پر ہوتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 289
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 289
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 290
آیت 17:71 کس سورت میں ہے؟
سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 17:71 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 17:71 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 289 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 289 · نسخ مصحف (612 صفحات): 290.
آیت 17:71 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 17:71 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 17:71: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 17:71 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 17:71 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,100 ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔
کیا آیت 17:71 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 17:71 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔