سورۃ بنی اسرائیل 17:8 الإسراء
یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2037، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 283 پر ہے۔
عَسَىٰ رَبُّكُمۡ أَن يَرۡحَمَكُمۡۚ وَإِنۡ عُدتُّمۡ عُدۡنَاۚ وَجَعَلۡنَا جَهَنَّمَ لِلۡكَٰفِرِينَ حَصِيرًا
امید ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم کرے۔ ہاں اگر تم پھر بھی وہی کرنے لگے تو ہم بھی دوباره ایسا ہی کریں1 گے اور ہم نے منکروں کا قید خانہ جہنم کو بنا رکھا ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ انہیں تنبیہ کی کہ اگر تم نے اصلاح کر لی تو اللہ کی رحمت کے مستحق ہو گے۔ جس کا مطلب دنیا وآخرت کی سرخ روئی اور کامیابی ہے اور اگر دوبارہ اللہ کی نافرمانی کا راستہ اختیار کر کے تم نے فساد فی الارض کا ارتکاب کیا تو ہم پھر تمہیں اسی طرح ذلت و رسوائی سے دو چار کر دیں گے۔ جیسے اس سے قبل دو مرتبہ ہم تمہارے ساتھ یہ معاملہ کر چکے ہیں چنانچہ ایسا ہی ہوا یہ یہود اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے اور وہی کردار رسالت محمدیہ کے بارے میں دہرایا جو رسالت موسوی اور رسالت عیسوی میں ادا کر چکے تھے جس کے نتیجے میں یہ یہودی تیسری مرتبہ مسلمانوں کے ہاتھوں ذلیل وخوار ہوئے اور بصد رسوائی انہیں مدینے اور خیبر سے نکلنا پڑا۔
- 2 یعنی اس دنیا کی رسوائی کے بعد آخرت میں جہنم کی سزا اور اس کا عذاب الگ ہے جو وہاں انہیں بھگتنا ہو گا۔
17:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 17:8
Al-Mukhtasar
8- اے بنی اسرائیل! اگر تم اللہ کے حضور توبہ کرو اور اپنے عمل اچھے کر لو تو امید ہے کہ اس سخت انتقام کے بعد تمھارا پروردگار تم پر رحم کرے گا۔ اگر تم نے تیسری مرتبہ یا اس سے زیادہ بار فساد کیا تو ہم بھی تم سے بار بار بدلہ لیں گے۔ ہم نے اللہ کے ساتھ کفر کرنے والوں کے لیے جہنم کو اوڑھنا بچھونا بنا رکھا ہے جس سے وہ الگ نہیں ہوں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 283
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 283
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 284
آیت 17:8 کس سورت میں ہے؟
سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 17:8 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 17:8 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 283 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 283 · نسخ مصحف (612 صفحات): 284.
آیت 17:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 17:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 17:8: حروف کی تعداد 48، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 17:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 17:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,037 ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔
کیا آیت 17:8 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 17:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔