مواد پر جائیں

سورۃ بنی اسرائیل 17:7 الإسراء

یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2036، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 282 پر ہے۔

إِنۡ أَحۡسَنتُمۡ أَحۡسَنتُمۡ لِأَنفُسِكُمۡۖ وَإِنۡ أَسَأۡتُمۡ فَلَهَاۚ فَإِذَا جَآءَ وَعۡدُ ٱلۡأٓخِرَةِ لِيَسُـُٔواْ وُجُوهَكُمۡ وَلِيَدۡخُلُواْ ٱلۡمَسۡجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ أَوَّلَ مَرَّةٖ وَلِيُتَبِّرُواْ مَا عَلَوۡاْ تَتۡبِيرًا

اگر تم نے اچھے کام کئے تو خود اپنے ہی فائده کے لئے، اور اگر تم نے برائیاں کیں تو بھی اپنے ہی لئے، پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آیا (تو ہم نے دوسرے بندوں کو بھیج دیا تاکہ) وه تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور پہلی دفعہ کی طرح پھر اسی مسجد میں گھس جائیں۔ اور جس جس چیز پر قابو پائیں توڑ پھوڑ کر جڑ سے اکھاڑ دیں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ دوسری مرتبہ انہوں نے فساد برپا کیا کہ حضرت زکریا (عليه السلام) کو قتل کر دیا اور حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کو بھی قتل کرنے کے درپے رہے، جنہیں اللہ تعالٰی نے زندہ آسمان پر اٹھا کر ان سے بچا لیا۔ اس کے نتیجے میں پھر رومی بادشاہ ٹیٹس کو اللہ نے ان پر مسلط کر دیا، اس نے یروشلم پر حملہ کر کے ان کے کشتے کے پشتے لگا دیئے اور بہت سوں کو قیدی بنا لیا، ان کے اموال لوٹ لئے، مذہبی صحیفوں کو پاؤں تلے روندا اور بیت المقدس اور ہیکل سلیمانی کو غارت کیا اور انہیں ہمیشہ کے لئے بیت المقدس سے جلا وطن کر دیا۔ اور یوں ان کی ذلت و رسوائی کا خوب خوب سامان کیا۔ یہ تباہی 70ء میں ان پر آئی۔

17:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ بنی اسرائیل
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي بنی اسرائیل 17:7 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 17:7

Al-Mukhtasar

7- اے بنی اسرائیل! اگر تم اپنے اعمال اچھے کر لو اورانھیں اس طریقے کے مطابق کرو جس کا مطالبہ کیا گیا ہے تو اس کا فائدہ خود تمھیں ہوگا۔ اللہ تو تمھارے اعمال سے بے نیاز ہے۔ اگر تمھارے اعمال برے ہوئے تو ان کا وبال بھی تم پرہے۔ اللہ کو تمھارے نیک اعمال کا کوئی فائدہ ہے نہ برے اعمال کا کوئی نقصان، پھر جب تم نے دوسری مرتبہ فساد کیا تو ہم نے تمھیں رسوا کرنے کے لیے تمھارے دشمن تم پر مسلط کیے اور یہ کہ وہ تمھارے ساتھ ایسا توہین آمیز سلوک کریں جس کے برے اثرات تمھارے چہروں پر نمایاں ہوں اور تاکہ وہ بیت المقدس میں داخل ہوں اور اسے اسی طرح خراب کر دیں جیسے انھوں نے پہلی مرتبہ اس میں داخل ہو کر اسے برباد کیا اور وہ جن شہروں پر غالب آئیں، انھیں پوری طرح تباہ و برباد کر دیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
282
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
282
نسخ مصحف (612 صفحات)
283
آیت 17:7 کس سورت میں ہے؟

سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 17:7 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 17:7 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 282 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 282 · نسخ مصحف (612 صفحات): 283.

آیت 17:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 17:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 17:7: حروف کی تعداد 109، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 17:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 17:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,036 ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔

کیا آیت 17:7 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 17:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play