سورۃ الجاثیہ 45:12 الجاثية
یہ سورۃ الجاثیہ کی 37 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4485، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 499 پر ہے۔
۞ ٱللَّهُ ٱلَّذِي سَخَّرَ لَكُمُ ٱلۡبَحۡرَ لِتَجۡرِيَ ٱلۡفُلۡكُ فِيهِ بِأَمۡرِهِۦ وَلِتَبۡتَغُواْ مِن فَضۡلِهِۦ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَ
اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے دریا1 کو تابع بنادیا تاکہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں2 چلیں اور تم اس کا فضل 3 تلاش کرو اور تاکہ تم شکر بجاﻻؤ.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی اس کو ایسا بنادیا کہ تم کشتیوں اور جہازوں کے ذریعے سے اس پر سفر کرسکو۔
- 2 یعنی سمندروں میں کشتیوں اور جہازوں کا چلنا، یہ تمہارا کمال اور ہنر نہیں یہ اللہ کا حکم اور اس کی مشیت ہے۔ ورنہ اگر وہ چاہتا تو سمندروں کی موجوں کو اتنا سرکش بنادیتا کہ کوئی کشتی اور جہاز ان کے سامنے ٹھہر ہی نہ سکتا۔ جیسا کہ کبھی کبھی وہ اپنی قدرت کے اظہار کے لیےایسا کرتا ہے۔ اگر مستقل طور پر موجوں کی طغیانیوں کا یہی عالم رہتا تو تم کبھی بھی سمندر میں سفر کرنے کے قابل نہ ہوتے۔
- 3 یعنی تجارت کے ذریعے سے، اور اس میں غوطہ زنی کرکے موتی اور دیگر اشیا نکال کر اور دریائی جانوروں (مچھلی وغیرہ) کا شکار کرکے۔
- 4 یہ سب کچھ اس لیے کیا کہ تم ان نعمتوں پر اللہ کا شکر کرو جو اس تسخیر بحر کی وجہ سے تمہیں حاصل ہوتی ہیں۔
45:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 45:12
Al-Mukhtasar
12- اے لوگو! اکیلا اللہ ہی ہے جس نے سمندر تمھارے تابع کر دیا تاکہ اس کے حکم سے کشتیاں اس میں چلیں اور تاکہ تم کمائی کے جائز طریقوں سے اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم اپنے آپ پر ہونے والی اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 499
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 499
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 500
آیت 45:12 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الجاثیہ (الجاثية). 114 میں سے سورت نمبر 45 · آیات کی تعداد: 37.
آیت 45:12 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 45:12 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 499 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 499 · نسخ مصحف (612 صفحات): 500.
آیت 45:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 45:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 45:12: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 45:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 45:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,485 ہے۔
سورۃ الجاثیہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الجاثیہ: آیات کی تعداد 37۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 45 پر ہے۔
سورۃ الجاثیہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الجاثیہ مکی ہے۔
کیا آیت 45:12 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 45:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الجاثیہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 37 آیات اور 488 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔