سورۃ الجاثیہ 45:17 الجاثية
یہ سورۃ الجاثیہ کی 37 آیات میں سے آیت 17 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4490، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 500 پر ہے۔
وَءَاتَيۡنَٰهُم بَيِّنَٰتٖ مِّنَ ٱلۡأَمۡرِۖ فَمَا ٱخۡتَلَفُوٓاْ إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ ٱلۡعِلۡمُ بَغۡيَۢا بَيۡنَهُمۡۚ إِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِي بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ فِيمَا كَانُواْ فِيهِ يَخۡتَلِفُونَ
اور ہم نے انہیں دین کی صاف صاف دلیلیں دیں1 ، پھر انہوں نے اپنے پاس علم کے پہنچ جانے کے بعد آپس کی ضد بحﺚ سے ہی اختلاف برپا کر ڈاﻻ2، یہ جن جن چیزوں میں اختلاف کر رہے ہیں ان کا فیصلہ قیامت والے دن ان کے درمیان (خود) تیرا رب کرے گا.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 کہ یہ حلال ہیں اور یہ حرام۔ یا معجزات مراد ہیں۔ یا نبی (صلى الله عليه وسلم) کی بعثت کا علم، آپ کی نبوت کے شواہد اور آپ کی ہجرت گاہ کی تعیین مراد ہے۔
- 2 بَغْيًا بَيْنَهُمْ کا مطلب، آپس میں ایک دوسرے سے حسد اور بغض وعناد کا مظاہرہ کرتے ہوئے یا جاہ ومنصب کی خاطر۔ انہوں نے اپنے دین میں، علم آجانے کے باوجود، اختلاف یا نبی (صلى الله عليه وسلم) کی رسالت سے انکار کیا۔
- 3 یعنی اہل حق کو اچھی جزا اور اہل باطل کو بری جزا دے گا۔
45:17 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 45:17
Al-Mukhtasar
17- ہم نے انھیں ایسے دلائل دیے جو حق کو باطل سے واضح کرتے ہیں، پھر انھوں نے اختلاف اس وقت کیا جب ہمارے نبی محمد صلى اللہ عليہ وسلم کی بعثت سے ان پر حجتیں قائم ہو چکی تھیں۔ اس اختلاف پر انھیں صرف ان کی اس سرکشی نے آمادہ کیا جو وہ ریاست اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف کرتے تھے۔ اے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ آپ کا رب قیامت کے دن ان کے درمیان اس چیز کے بارے میں فیصلہ فرمائے گا جس میں وہ دنیا میں اختلاف کرتے تھے اور وہ واضح کرے گا کہ کون حق پر تھا اور کون باطل پر۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 500
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 499
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 500
آیت 45:17 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الجاثیہ (الجاثية). 114 میں سے سورت نمبر 45 · آیات کی تعداد: 37.
آیت 45:17 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 45:17 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 500 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 499 · نسخ مصحف (612 صفحات): 500.
آیت 45:17 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 45:17 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 45:17: حروف کی تعداد 100، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 45:17 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 45:17 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,490 ہے۔
سورۃ الجاثیہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الجاثیہ: آیات کی تعداد 37۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 45 پر ہے۔
سورۃ الجاثیہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الجاثیہ مکی ہے۔
کیا آیت 45:17 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 45:17 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الجاثیہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 37 آیات اور 488 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔