سورۃ الجاثیہ 45:21 الجاثية
یہ سورۃ الجاثیہ کی 37 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4494، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 500 پر ہے۔
أَمۡ حَسِبَ ٱلَّذِينَ ٱجۡتَرَحُواْ ٱلسَّيِّـَٔاتِ أَن نَّجۡعَلَهُمۡ كَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ سَوَآءٗ مَّحۡيَاهُمۡ وَمَمَاتُهُمۡۚ سَآءَ مَا يَحۡكُمُونَ
کیا ان لوگوں کا جو برے کام کرتے ہیں یہ گمان ہے کہ ہم انہیں ان لوگوں جیسا کردیں گے جو ایمان ﻻئے اور نیک کام کیے کہ ان کا مرنا جینا یکساں ہوجائے1 ، برا ہے وه فیصلہ جو وه کررہے ہیں.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی دنیا اورآخرت میں دونوں کے درمیان کوئی فرق نہ کریں۔ اس طرح ہرگز نہیں ہوسکتا۔ یا مطلب ہے کہ جس طرح دنیا میں وہ برابر تھے، آخرت میں بھی وہ برابر ہی رہیں گے کہ مر کر یہ بھی ناپید اور وہ بھی ناپید؟ نہ بدکار کو سزا، نہ ایمان وعمل صالح کرنے والے کو انعام۔ ایسا نہیں ہوگا۔ اسی لیے آگے فرمایا ان کا یہ فیصلہ براہے جو وہ کررہے ہیں۔
45:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 45:21
Al-Mukhtasar
21-جو لوگ اپنے اعضاء سے کفر اور گناہ کماتے ہیں، کیا انھوں نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ ہم انھیں جزا اور بدلے میں ان لوگوں کے برابر کر دیں گے جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے، اس طرح کہ وہ دنیا و آخرت میں برابر ہوں گے؟ ان کا یہ فیصلہ نہایت برا اور احمقانہ ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 500
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 500
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 501
آیت 45:21 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الجاثیہ (الجاثية). 114 میں سے سورت نمبر 45 · آیات کی تعداد: 37.
آیت 45:21 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 45:21 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 500 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 500 · نسخ مصحف (612 صفحات): 501.
آیت 45:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 45:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 45:21: حروف کی تعداد 84، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 45:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 45:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,494 ہے۔
سورۃ الجاثیہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الجاثیہ: آیات کی تعداد 37۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 45 پر ہے۔
سورۃ الجاثیہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الجاثیہ مکی ہے۔
کیا آیت 45:21 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 45:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الجاثیہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 37 آیات اور 488 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔