سورۃ الجاثیہ 45:22 الجاثية
یہ سورۃ الجاثیہ کی 37 آیات میں سے آیت 22 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4495، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 500 پر ہے۔
وَخَلَقَ ٱللَّهُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِٱلۡحَقِّ وَلِتُجۡزَىٰ كُلُّ نَفۡسِۭ بِمَا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ
اور آسمانوں اور زمین کو اللہ نے بہت ہی عدل کے ساتھ پیدا کیا ہے اور تاکہ ہر شخص کو اس کے کیے ہوئے کام کا پورا بدلہ دیا جائے اور ان پر ﻇلم نہ کیا جائے گا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اور یہ عدل یہی ہے کہ قیامت والے دن بے لاگ فیصلہ ہوگا اور ہر شخص کو اس کے عملوں کے مطابق اچھی یا بری جزا دے گا۔ یہ نہیں ہوگا کہ نیک وبد دونوں کے ساتھ وہ یکساں سلوک کرے، جیسا کہ کافروں کا زعم باطل ہے، جس کی تردید گزشتہ آیت میں کی گئی ہے۔ کیونکہ دونوں کو برابری کی سطح پر رکھنا ظلم یعنی عدل کے خلاف بھی ہے اور مسلمات سے انحراف بھی۔ اس لیے جس طرح کانﭩے بوکر انگور کی فصل حاصل نہیں کی جاسکتی، اسی طرح بدی کا ارتکاب کرکے وہ مقام حاصل نہیں ہوسکتا جو اللہ نے اہل ایمان کے لیے رکھا ہے۔
45:22 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 45:22
Al-Mukhtasar
22-اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو کمال حکمت کے تحت پیدا کیا ہے اور ان دونوں کو بے کار نہیں بنایا تاکہ ہر انسان کو اس کے اچھے یا برے عمل کا بدلہ دیا جائے۔ اللہ تعالیٰ ان کی نیکیوں میں کمی کر کے اور ان کے گناہوں میں اضافہ کر کے ان پر ظلم نہیں کرے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 500
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 500
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 501
آیت 45:22 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الجاثیہ (الجاثية). 114 میں سے سورت نمبر 45 · آیات کی تعداد: 37.
آیت 45:22 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 45:22 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 500 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 500 · نسخ مصحف (612 صفحات): 501.
آیت 45:22 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 45:22 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 45:22: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 45:22 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 45:22 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,495 ہے۔
سورۃ الجاثیہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الجاثیہ: آیات کی تعداد 37۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 45 پر ہے۔
سورۃ الجاثیہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الجاثیہ مکی ہے۔
کیا آیت 45:22 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 45:22 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الجاثیہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 37 آیات اور 488 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔