مواد پر جائیں

سورۃ الجاثیہ 45:28 الجاثية

یہ سورۃ الجاثیہ کی 37 آیات میں سے آیت 28 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4501، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 501 پر ہے۔

وَتَرَىٰ كُلَّ أُمَّةٖ جَاثِيَةٗۚ كُلُّ أُمَّةٖ تُدۡعَىٰٓ إِلَىٰ كِتَٰبِهَا ٱلۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ

اور آپ دیکھیں گے کہ ہر امت گھٹنوں کے بل گری ہوئی ہوگی1 ۔ ہر گروه اپنے نامہٴ اعمال کی طرف بلایا جائے گا، آج تمہیں اپنے کیے کا بدلہ دیا جائے گا.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ظاہر آیت سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ ہر گروہ ہی (چاہے وہ انبیا کے پیروکار ہوں یا ان کے مخالفین) خوف و دہشت کے مارے گھٹنوں کے بل بیٹھے ہوں گے (فتح القدیر) تاآنکہ سب کو حساب کتاب کے لیے بلایا جائے گا، جیسا کہ آیت کے اگلے حصے سے واضح ہے۔

45:28 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الجاثیہ
0/37
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الجاثیہ 45:28 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 45:28

Al-Mukhtasar

28- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اس دن دیکھیں گے کہ ہر امت اپنے گھٹنوں کے بل گری انتظار میں ہوگی کہ اس کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے۔ ہر امت کو اس کے اعمال نامے کی طرف بلایا جائے گا جسے محافظ فرشتوں نے لکھا ہوگا۔ اے لوگو! آج تمھیں ان اچھے اور برے اعمال کا بدلہ ملے گا جو تم دنیا میں کرتے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
501
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
501
نسخ مصحف (612 صفحات)
502
آیت 45:28 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الجاثیہ (الجاثية). 114 میں سے سورت نمبر 45 · آیات کی تعداد: 37.

آیت 45:28 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 45:28 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 501 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 501 · نسخ مصحف (612 صفحات): 502.

آیت 45:28 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 45:28 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 45:28: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 45:28 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 45:28 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,501 ہے۔

سورۃ الجاثیہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الجاثیہ: آیات کی تعداد 37۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 45 پر ہے۔

سورۃ الجاثیہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الجاثیہ مکی ہے۔

کیا آیت 45:28 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 45:28 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الجاثیہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 37 آیات اور 488 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play