سورۃ الجاثیہ 45:29 الجاثية
یہ سورۃ الجاثیہ کی 37 آیات میں سے آیت 29 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4502، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 501 پر ہے۔
هَٰذَا كِتَٰبُنَا يَنطِقُ عَلَيۡكُم بِٱلۡحَقِّۚ إِنَّا كُنَّا نَسۡتَنسِخُ مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
یہ ہے ہماری کتاب جو تمہارے بارے میں سچ سچ بول رہی ہے1 ، ہم تمہارے اعمال لکھواتے جاتے تھے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اس کتاب سے مراد، وہ رجسٹر ہیں جن میں انسان کے تمام اعمال درج ہوں گے۔ وَوُضِعَ الْكِتَابُ وَجِيءَ بِالنَّبِيِّينَ وَالشُّهَدَاءِ (الزمر۔ 69) (اعمال نامے سامنے لائے جائیں گے، نبیوں اور شہدا کو گواہی کے لیے پیش کیا جائے گا)۔ یہ اعمال نامے انسانی زندگی کے ایسے مکمل ریکارڈ ہوں گے کہ جن میں کسی قسم کی کمی بیشی نہیں ہوگی۔ انسان ان کو دیکھ کر پکار اٹھےگا۔ مَالِ هَذَا الْكِتَابِ لا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلا كَبِيرَةً إِلا أَحْصَاهَا (الكهف۔ 49) (یہ کیسا اعمال نامہ ہے جس نے چھوٹی بڑی چیز کسی کو بھی نہیں چھوڑا، سب کچھ ہی تو اس میں درج ہے)۔
- 2 یعنی ہمارے علم کے علاوہ، فرشتے بھی ہمارے حکم سے تمہاری ہر چیز نوٹ کرتے اور محفوظ رکھتے تھے۔
45:29 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 45:29
Al-Mukhtasar
29-یہ ہماری کتاب جس میں ہمارے فرشتے تمھارے اعمال درج کرتے رہے، تم پر سچی گواہی دے گی، لہٰذا اسے پڑھو۔ بلاشبہ ہم نے محافظ فرشتوں کو حکم دے رکھا تھا کہ تم دنیا میں جو عمل کرتے ہو، وہ اسے لکھتے جائیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 501
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 501
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 502
آیت 45:29 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الجاثیہ (الجاثية). 114 میں سے سورت نمبر 45 · آیات کی تعداد: 37.
آیت 45:29 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 45:29 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 501 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 501 · نسخ مصحف (612 صفحات): 502.
آیت 45:29 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 45:29 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 45:29: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 45:29 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 45:29 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,502 ہے۔
سورۃ الجاثیہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الجاثیہ: آیات کی تعداد 37۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 45 پر ہے۔
سورۃ الجاثیہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الجاثیہ مکی ہے۔
کیا آیت 45:29 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 45:29 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الجاثیہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 37 آیات اور 488 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔