مواد پر جائیں

سورۃ الجاثیہ 45:30 الجاثية

یہ سورۃ الجاثیہ کی 37 آیات میں سے آیت 30 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4503، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 501 پر ہے۔

فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ فَيُدۡخِلُهُمۡ رَبُّهُمۡ فِي رَحۡمَتِهِۦۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡمُبِينُ

پس لیکن جو لوگ ایمان ﻻئے اور انہوں نے نیک کام 1 کیے تو ان کو ان کا رب اپنی رحمت تلے لے لے گا2، یہی صریح کامیابی ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہاں بھی ایمان کے ساتھ عمل صالح کا ذکر کرکے اس کی اہمیت واضح کردی اور عمل صالح وہ اعمال خیر ہیں جو سنت کے مطابق ادا کیے جائیں نہ کہ ہر وہ عمل جسے انسان اپنے طور پر اچھا سمجھ لے اور اسے نہایت اہتمام اور ذوق وشوق کے ساتھ کرے جیسے بہت سی بدعات مذہبی حلقوں میں رائج ہیں اور جو ان حلقوں میں فرائض وواجبات سے بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ اسی لیے فرائض و سنن کا ترک تو ان کے ہاں عام ہے لیکن بدعات کا ایسا التزام ہے کہ اس میں کسی قسم کی کوتاہی کا تصور ہی نہیں ہے۔ حالانکہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بدعات کو شرالامور (بدترین کام) قرار دیا ہے۔
  2. 2 رحمت سے مراد جنت ہے، یعنی جنت میں داخل فرما ئے گا، جیسے حدیث میں ہے اللہ تعالیٰ جنت سے فرمائےگا أَنْتِ رَحْمَتِي أَرْحَمُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ (صحيح بخاري ، تفسير سورة ق) ”تو میری رحمت ہے تیرے ذریعے سے (یعنی تجھ میں داخل کرکے) میں جس پر چاہوں گا، رحم کروں گا“۔

45:30 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الجاثیہ
0/37
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الجاثیہ 45:30 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 45:30

Al-Mukhtasar

30- سو جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے تو ان کا پاک رب اپنی رحمت سے انھیں اپنی جنت میں داخل کرے گا۔ یہ جزا اور بدلہ جو اللہ تعالیٰ انھیں دے گا، یہی واضح کامیابی ہے جس کا مقابلہ کوئی کامیابی نہیں کر سکتی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
501
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
501
نسخ مصحف (612 صفحات)
502
آیت 45:30 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الجاثیہ (الجاثية). 114 میں سے سورت نمبر 45 · آیات کی تعداد: 37.

آیت 45:30 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 45:30 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 501 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 501 · نسخ مصحف (612 صفحات): 502.

آیت 45:30 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 45:30 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 45:30: حروف کی تعداد 61، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 45:30 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 45:30 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,503 ہے۔

سورۃ الجاثیہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الجاثیہ: آیات کی تعداد 37۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 45 پر ہے۔

سورۃ الجاثیہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الجاثیہ مکی ہے۔

کیا آیت 45:30 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 45:30 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الجاثیہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 37 آیات اور 488 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play