مواد پر جائیں

سورۃ الجن 72:1

یہ سورۃ الجن کی 28 آیات میں سے آیت 1 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5448، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 572 پر ہے۔

قُلۡ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ ٱسۡتَمَعَ نَفَرٞ مِّنَ ٱلۡجِنِّ فَقَالُوٓاْ إِنَّا سَمِعۡنَا قُرۡءَانًا عَجَبٗا

(اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) آپ کہہ دیں کہ مجھے وحی کی گئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت1 نے (قرآن) سنا اور کہا کہ ہم نے عجیب قرآن سنا ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ واقعہ سورۂ احقاف:29 کے حاشیہ میں گزر چکا ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) وادی نخلہ صحابہ کرام کو فجر کی نماز پڑھا رہے تھے کہ کچھ جنوں کا وہاں سے گزر ہوا تو انہوں نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کا قرآن سنا۔ جس سے وہ متاثر ہوئے۔ یہاں بتلایا جا رہا ہے کہ اس وقت جنوں کا قرآن سننا، آپ کے علم میں نہیں آیا، بلکہ وحی کے ذریعے سے ان کو اس سے آگاہ فرمایا گیا۔
  2. 2 عجبا 'مصدر ہے بطور مبالغہ یا مضاف محذوف ہے ۔ذا عجب یا مصدر اسم فاعل کے معنی ہے معجبا مطلب کہ ہم نے ایسا قرآن سنا ہے جو فصاحت و بلاغت میں بڑا عجیب ہے یا مواعظ کے اعتبار سے عجیب ہے یا برکت کے لحاظ نہایت تعجب انگیز ہے ۔(فتح القدیر)

72:1 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الجن
0/28
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الجن 72:1 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 72:1

Al-Mukhtasar

1- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اپنی امت سے کہہ دیں: اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی ہے کہ وادیٔ نخلہ میں جنوں کی ایک جماعت نے میری تلاوتِ قرآن بڑے غور سے سنی اور جب وہ اپنی قوم کی طرف لوٹے تو انھوں نے ان سے کہا: بلاشبہ آج ہم نے ایک کلام سنا ہے جو پڑھا جارہا تھا۔ وہ اپنے بیان اور فصاحت و بلاغت میں حیران کن ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
29
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
572
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
573
نسخ مصحف (612 صفحات)
574
آیت 72:1 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الجن. 114 میں سے سورت نمبر 72 · آیات کی تعداد: 28.

آیت 72:1 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 29.

آیت 72:1 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 572 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 573 · نسخ مصحف (612 صفحات): 574.

آیت 72:1 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 72:1 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 72:1: حروف کی تعداد 50، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 72:1 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 72:1 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,448 ہے۔

سورۃ الجن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الجن: آیات کی تعداد 28۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 72 پر ہے۔

سورۃ الجن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الجن مکی ہے۔

کیا آیت 72:1 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 72:1 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الجن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 28 آیات اور 285 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play