سورۃ الجن 72:2
یہ سورۃ الجن کی 28 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5449، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 572 پر ہے۔
يَهۡدِيٓ إِلَى ٱلرُّشۡدِ فَـَٔامَنَّا بِهِۦۖ وَلَن نُّشۡرِكَ بِرَبِّنَآ أَحَدٗا
جو راه راست کے طرف رہنمائی کرتا ہے1 ۔ ہم اس پر ایمان ﻻ چکے2 (اب) ہم ہرگز کسی کو بھی اپنے رب3 کا شریک نہ بنائیں گے.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہ قرآن کی دوسری صفت ہے کہ وہ راہ راست یعنی حق کو واضح کرتا ہے یا اللہ کی معرفت عطا کرتا ہے۔
- 2 یعنی ہم نے سن کر اس بات کی تصدیق کر دی کہ واقعی یہ اللہ کا کلام ہے کسی انسان کا نہیں اس میں کفار کو توبیخ وتنبیہ ہے کہ جن تو ایک مرتبہ ہی سن کر قرآن پر ایمان لے آئے 'تھیڑی سی آیات دن کر ہی ان کا کایا پلٹ گئی اور وہ یہ بھی سمجھ گئے کہ یہ کسی انسان کا بنایا ہواکلام نہیں ہےلیکن انسانوں کو، خاص کر ان کے سرداروں کو اس قرآن سے کوئی فائدہ نہیں ہوا حالانکہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کی زبان مبارک سے متعدد بار انہوں نے قرآن سنا۔ علاوہ ازیں خو د آپ (صلى الله عليه وسلم) بھی ان ہی میں سے تھے اور ان ہی کی زبان میں آپ ان کو قرآن سناتے تھے۔
- 3 نہ مخلوق میں سے نہ کسی اور معبود کو اس لیے کہ وہ اپنی ربوبیت میں متفرد ہے۔
72:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 72:2
Al-Mukhtasar
2- یہ کلام جو ہم نے سنا ہے، یہ عقیدے، قول اور عمل کی درست راہنمائی کرتا ہے، چنانچہ ہم اس پر ایمان لے آئے اور ہم اپنے رب کے ساتھ کبھی کسی کو شریک نہیں کریں گے جس نے یہ اتارا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 29
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 572
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 574
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 575
آیت 72:2 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الجن. 114 میں سے سورت نمبر 72 · آیات کی تعداد: 28.
آیت 72:2 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 29.
آیت 72:2 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 572 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 574 · نسخ مصحف (612 صفحات): 575.
آیت 72:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 72:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 72:2: حروف کی تعداد 36، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 72:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 72:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,449 ہے۔
سورۃ الجن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الجن: آیات کی تعداد 28۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 72 پر ہے۔
سورۃ الجن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الجن مکی ہے۔
کیا آیت 72:2 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 72:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الجن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 28 آیات اور 285 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔