مواد پر جائیں

سورۃ الجن 72:17

یہ سورۃ الجن کی 28 آیات میں سے آیت 17 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5464، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 573 پر ہے۔

لِّنَفۡتِنَهُمۡ فِيهِۚ وَمَن يُعۡرِضۡ عَن ذِكۡرِ رَبِّهِۦ يَسۡلُكۡهُ عَذَابٗا صَعَدٗا

تاکہ ہم اس میں انہیں آزمالیں1 ، اور جو شخص اپنے پروردگار کے ذکر سے منھ پھیر لے گا تو اللہ تعالیٰ اسے سخت عذاب میں مبتلا کردے گا.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 أَنْ لَوِ اسْتَقَامُوا، أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِنَ الْجِنِّ پر عطف ہے یعنی یہ بات بھی میری طرف وحی کی گئی ہے کہ ۔۔الطریقہ سے مراد راہ راست یعنی اسلام ہے۔ غدق کے معنی کثیر۔ وافر پانی سے مطلب دنیوی خوش حالی ہے۔ یعنی دنیا کا مال و اسباب دے کر ہم ان کی آزمائش کرتے۔ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا: «وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْقُرَى آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَرَكَاتٍ مِنَ السَّمَاءِ وَالأَرْضِ» (الأعراف:96) یہی بات اہل کتاب کے ضمن میں بھی فرمائی گئی ہے۔ سورۂ مائدہ، 66۔ بعض کہتے ہیں کہ اس آیت کا نزول اس وقت ہوا تھا جب کفار قریش پر قحط سالی مسلط کردی گئی تھی۔ الطریقۃ کے دوسرے معنی گمراہی کے راستے کے کئے گئے ہیں۔ اس معنی کے لحاظ سے یہ مادی خوش حالی استدراج کے طور پر ہوگی۔ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا: «فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ» الآية (الأنعام:44) «أَيَحْسَبُونَ أَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهِ مِنْ مَالٍ وَبَنِينَ ، نُسَارِعُ لَهُمْ فِي الْخَيْرَاتِ» (المؤمنون:55-56)
  2. 2 صَعَدًا، أَيْ: عَذَابًا شَاقًّا شَدِيدًا مُوجِعًا مُؤْلِمًا ،(ابن کثیر) نہایت سخت الم ناک عذاب۔

72:17 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الجن
0/28
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الجن 72:17 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 72:17

Al-Mukhtasar

17- تاکہ اس بارے میں ہم انھیں آزما لیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی شکر گزاری کرتے ہیں یا ان کی ناقدری کرتے ہیں؟ اور جو قرآن اور اس میں آنے والی نصیحتوں سے منہ پھیرے، اسے اس کا رب ایسے مشقت والے عذاب میں داخل کرے گا جسے وہ برداشت نہیں کر سکے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
29
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
573
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
575
نسخ مصحف (612 صفحات)
576
آیت 72:17 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الجن. 114 میں سے سورت نمبر 72 · آیات کی تعداد: 28.

آیت 72:17 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 29.

آیت 72:17 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 573 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 575 · نسخ مصحف (612 صفحات): 576.

آیت 72:17 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 72:17 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 72:17: حروف کی تعداد 39، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 72:17 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 72:17 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,464 ہے۔

سورۃ الجن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الجن: آیات کی تعداد 28۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 72 پر ہے۔

سورۃ الجن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الجن مکی ہے۔

کیا آیت 72:17 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 72:17 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الجن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 28 آیات اور 285 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play