مواد پر جائیں

سورۃ الجن 72:18

یہ سورۃ الجن کی 28 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5465، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 573 پر ہے۔

وَأَنَّ ٱلۡمَسَٰجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدۡعُواْ مَعَ ٱللَّهِ أَحَدٗا

اور یہ کہ مسجدیں صرف اللہ ہی کے لئے خاص ہیں پس اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 مسجد کے معنی ہیں سجدہ گاہ۔ سجدہ بھی ایک رکن نماز ہے اس لیے نماز پڑھنے کی جگہ مسجد کہا جاتا ہے آیت کا مطلب واضح ہے کہ مسجدوں کا مقصد صرف ایک اللہ کی عبادت ہے اس لیے مسجدوں میں کسی اور کی عبادت کسی اور سے دعا ومناجات 'کسی اور (رضي الله عنه) سے استغاثہ و استمداد جائز نہیں۔یہ امور ویسے تو مطلقا ہی ممنوع ہیں اور کہیں بھی غیر اللہ کی عبادت جائز نہیں ہے لیکن مسجدوں کا بطور خاص اس لئے ذکر کیا ہے کہ ان کے قیام کا مقصد ہی اللہ کی عبادت ہے ۔اگر یہاں بھی غیر اللہ کو پکارنا شروع کر دیا گیا تو یہ نہایت ہی قبیح او ظالمانہ حرکت ہوگی ۔لیکن بدقسمتی سے بعض نادان مسلمان اب مسجدوں میں بھی اللہ کے ساتھ دوسروں کو بھی مدد کے لئے پکارتے ہیں ۔بلکہ مسجدوں میں ایسے کتبے آویزاں کیے ہوئے ہیں جن میں اللہ کو چھوڑ کر دوسروں سے استغاثہ کیا گیا ہے ۔آہ! فَلْيَبْكِ عَلَى الإِسْلامِ مَنْ كَانَ بَاكِيًا۔

72:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الجن
0/28
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الجن 72:18 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 72:18

Al-Mukhtasar

18- بلاشبہ مسجدیں صرف اس پاک ذات کی ہیں، کسی اور کی نہیں، لہٰذا ان میں اللہ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو ورنہ تم بھی یہودیوں اور عیسائیوں کی طرح کرو گے جو کچھ وہ اپنے گرجوں اور عبادت خانوں میں کرتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
29
الفاظ کی تعداد
8
مدینہ مصحف (604 صفحات)
573
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
575
نسخ مصحف (612 صفحات)
576
آیت 72:18 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الجن. 114 میں سے سورت نمبر 72 · آیات کی تعداد: 28.

آیت 72:18 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 29.

آیت 72:18 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 573 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 575 · نسخ مصحف (612 صفحات): 576.

آیت 72:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 8.

آیت 72:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 72:18: حروف کی تعداد 30، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 72:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 72:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,465 ہے۔

سورۃ الجن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الجن: آیات کی تعداد 28۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 72 پر ہے۔

سورۃ الجن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الجن مکی ہے۔

کیا آیت 72:18 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 72:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الجن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 28 آیات اور 285 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play