سورۃ الجن 72:28
یہ سورۃ الجن کی 28 آیات میں سے آیت 28 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5475، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 573 پر ہے۔
لِّيَعۡلَمَ أَن قَدۡ أَبۡلَغُواْ رِسَٰلَٰتِ رَبِّهِمۡ وَأَحَاطَ بِمَا لَدَيۡهِمۡ وَأَحۡصَىٰ كُلَّ شَيۡءٍ عَدَدَۢا
تاکہ ان کے اپنے رب کے پیغام پہنچا دینے کا علم ہو جائے1 اللہ تعالیٰ نے ان کے آس پاس (کی تمام چیزوں) کا احاطہ کر رکھا ہے2 اور ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھا ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 لِيَعْلَمَ میں ضمیر کا مرجع کون ہے؟ بعض کے نزدیک رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) تاکہ آپ جان لیں کہ آپ سے پہلے رسولوں نے بھی اللہ کا پیغام اسی طرح پہنچایا جس طرح آپ نے پہنچایا۔ یا نگران فرشتوں نے اپبے رب ک کا پیغام پیغمبروں تک پہنچایا دیا ہے۔ اور بعض نے اللہ کو مرجع بنایا ہے کہ اللہ تعالٰی اپنے پیغمبروں کی فرشتوں کے ذریعے حفاظت فرماتا ہے۔ تاکہ وہ فریضہ رسالت کی ادائگی سحیح طریقے کر سکیں ۔نیز وہ اس وحی کی بھی حفاظت فرماتا ہے جو پیغمبروں کو کی جاتی ہے تاکہ وہ جان جائے کہ انہوں نے اہنے رب کے پیغامات لوگوں تک ٹھیک ٹھیک پہنچادیے ہیں یا فرشتوں نے پیغمبروں تک وحی پہنچادی ہے ۔اللہ کو اگر چہ پہلے ہی ہر چیز کا علم ہے لیکن ایسے موقعوں ہر اللہ کے جاننے کا مطلب اس کے تحقیق کا عام مشاہدہ ہے 'جیسے «لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُولَ» ( البقرة: 143) اور «وَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْمُنَافِقِينَ» (سورة العنكبوت: 11) وغیرہ آیات میں میں ہے۔(ابن کثیر)
- 2 فرشتوں کے پاس کی یا پیغمبروں کے پاس کی۔
- 3 کیونکہ وہی عالم الغیب ہے، جو ہو چکا اور آئندہ ہوگا، سب کا اس نے شمار کر رکھا ہے۔ یعنی اسکے علم میں ہے۔
72:28 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 72:28
Al-Mukhtasar
28- تاکہ وہ رسول یہ جان لے کہ اس سے پہلے رسولوں نے اپنے رب کے وہ پیغامات پوری طرح پہنچا دیے جن کی تبلیغ کا اس نے انھیں حکم دیا تھا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کا پورے اہتمام سے احاطہ کیا ہوا تھا اور فرشتوں اور رسولوں کے پاس جو ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے علم سے اس کا بھی احاطہ کر رکھا ہے اور اس میں سے کوئی چیز اس سے چھپی نہیں اور اس نے ہر چیز کی تعداد کو شمار کر رکھا ہے اور اس پاک رب سے کوئی چیز اوجھل نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 29
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 573
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 576
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 577
آیت 72:28 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الجن. 114 میں سے سورت نمبر 72 · آیات کی تعداد: 28.
آیت 72:28 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 29.
آیت 72:28 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 573 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 576 · نسخ مصحف (612 صفحات): 577.
آیت 72:28 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 72:28 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 72:28: حروف کی تعداد 50، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 72:28 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 72:28 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,475 ہے۔
سورۃ الجن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الجن: آیات کی تعداد 28۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 72 پر ہے۔
سورۃ الجن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الجن مکی ہے۔
کیا آیت 72:28 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 72:28 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الجن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 28 آیات اور 285 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔