سورۃ الجمعہ 62:2 الجمعة
یہ سورۃ الجمعہ کی 11 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5179، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 553 پر ہے۔
هُوَ ٱلَّذِي بَعَثَ فِي ٱلۡأُمِّيِّـۧنَ رَسُولٗا مِّنۡهُمۡ يَتۡلُواْ عَلَيۡهِمۡ ءَايَٰتِهِۦ وَيُزَكِّيهِمۡ وَيُعَلِّمُهُمُ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡحِكۡمَةَ وَإِن كَانُواْ مِن قَبۡلُ لَفِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ
وہی ہے جس نے ناخوانده لوگوں1 میں ان ہی میں سے ایک رسول بھیجا جو انہیں اس کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور ان کو پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب وحکمت سکھاتا ہے۔ یقیناً یہ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 أُمِّيِّينَ سے مراد عرب ہیں جن کی اکثریت ان پڑھ تھی۔ ان کے خصوصی ذکر کا یہ مطلب نہیں کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی رسالت دوسروں کے لیے نہیں تھی، لیکن چونکہ اولین مخاطب وہ تھے، اس لیے اللہ کا ان پر یہ زیادہ احسان تھا۔
62:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 62:2
Al-Mukhtasar
2- وہی ہے جس نے ان عربوں میں جو پڑھ سکتے تھے نہ لکھ سکتے تھے، انھی کی جنس سے ایک عظیم رسول صلى اللہ عليہ وسلم بھیجے جو ان کے سامنے ان آیتوں کی تلاوت کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ان پر نازل کیں اور وہ انھیں کفر اور برے اخلاق سے پاک صاف کرتے ہیں۔ انھیں قرآن کی تعلیم دیتے اور سنت سکھاتے ہیں اور بلاشبہ آپ صلى اللہ عليہ وسلم کے ان کی طرف بھیجے جانے سے پہلے وہ لوگ حق سے صاف بھٹکے ہوئے تھے، اس طرح کہ وہ بتوں کی عبادت کرتے، خون بہاتے اور رشتہ داریاں توڑتے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 553
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 553
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 554
آیت 62:2 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الجمعہ (الجمعة). 114 میں سے سورت نمبر 62 · آیات کی تعداد: 11.
آیت 62:2 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 62:2 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 553 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 553 · نسخ مصحف (612 صفحات): 554.
آیت 62:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 62:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 62:2: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 62:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 62:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,179 ہے۔
سورۃ الجمعہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الجمعہ: آیات کی تعداد 11۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 62 پر ہے۔
سورۃ الجمعہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الجمعہ مدنی ہے۔
کیا آیت 62:2 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 62:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الجمعہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 11 آیات اور 175 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔