سورۃ الکہف 18:109 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 109 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2249، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 304 پر ہے۔
قُل لَّوۡ كَانَ ٱلۡبَحۡرُ مِدَادٗا لِّكَلِمَٰتِ رَبِّي لَنَفِدَ ٱلۡبَحۡرُ قَبۡلَ أَن تَنفَدَ كَلِمَٰتُ رَبِّي وَلَوۡ جِئۡنَا بِمِثۡلِهِۦ مَدَدٗا
کہہ دیجئے کہ اگر میرے پروردگار کی باتوں کے1 لکھنے کے لئے سمندر سیاہی بن جائے تو وه بھی میرے رب کی باتوں کے ختم ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا، گو ہم اسی جیسا اور بھی اس کی مدد میں لے آئیں.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 كَلِمَاتٌ سے مراد، اللہ تعالٰی کا علم محیط، اس کی حکمتیں اور وہ دلائل وبرائین ہیں جو اس کی واحدنیت پر دال ہیں۔ انسانی عقلیں ان سب کا احاطہ نہیں کر سکتیں اور دنیا بھر کے درختوں کے قلم بن جائیں اور سارے سمندر بلکہ ان کی مثل اور بھی سمندر ہوں، وہ سب سیاہی میں بدل جائیں، قلم گھس جائیں گے اور سیاہی ختم ہو جائے گی، لیکن رب کے کلمات اور اس کی حکمتیں ضبط تحریر میں نہیں آ سکیں گی۔
18:109 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:109
Al-Mukhtasar
109- اے رسول! کہہ دیں: میرے رب کے کلمات بہت زیادہ ہیں، چنانچہ اگر سمندر سیاہی بن جائے جس سے میرے رب کے کلمات لکھے جائیں تو اللہ سبحانہ کے کلمات ختم ہونے سے پہلے سمندر کا پانی ختم ہو جائے اور اگر ہم اتنے سمندر اور لائیں تو وہ بھی ختم ہو جائیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 304
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 304
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 305
آیت 18:109 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:109 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 18:109 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 304 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 304 · نسخ مصحف (612 صفحات): 305.
آیت 18:109 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 18:109 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:109: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:109 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:109 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,249 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:109 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:109 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔