سورۃ الکہف 18:110 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 110 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2250، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 304 پر ہے۔
قُلۡ إِنَّمَآ أَنَا۠ بَشَرٞ مِّثۡلُكُمۡ يُوحَىٰٓ إِلَيَّ أَنَّمَآ إِلَٰهُكُمۡ إِلَٰهٞ وَٰحِدٞۖ فَمَن كَانَ يَرۡجُواْ لِقَآءَ رَبِّهِۦ فَلۡيَعۡمَلۡ عَمَلٗا صَٰلِحٗا وَلَا يُشۡرِكۡ بِعِبَادَةِ رَبِّهِۦٓ أَحَدَۢا
آپ کہہ دیجئے کہ میں تو تم جیسا ہی ایک انسان ہوں1 - (ہاں) میری جانب وحی کی جاتی ہے کہ سب کا معبود صرف ایک ہی معبود ہے2، تو جسے بھی اپنے پروردگار سے ملنے کی آرزو ہو اسے چاہئے کہ نیک اعمال کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت3 میں کسی کو بھی شریک نہ کرے.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اس لئے میں بھی رب کی باتوں کا احاطہ نہیں کر سکتا۔
- 2 البتہ مجھے یہ امتیاز حاصل ہے کہ مجھ پر وحی آتی ہے۔ اسی وحی کی بدولت میں نے اصحاب کہف اور ذوالقرنین کے متعلق اللہ کی طرف سے نازل کردہ وہ باتیں بیان کی ہیں جن پر مرور ایام کی دبیز تہیں پڑی ہوئی تھیں یا ان کی حقیقت افسانوں میں گم ہوگئی تھی۔ علاوہ ازیں اس وحی میں سب سے اہم حکم یہ دیا گیا ہے کہ تم سب کا معبود صرف ایک ہے۔
- 3 عمل صالح وہ ہے جو سنت کے مطابق ہو، یعنی جو اپنے رب کی ملاقات کا یقین رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ ہر عمل سنت نبوی کے مطابق کرے اور دوسرا اللہ کی عبادت میں کسی کو شریک نہ ٹھہرائے، اس لئے کہ بدعت اور شرک دونوں ہی ضبط اعمال کا سبب ہیں۔ اللہ تعالٰی ان دونوں سے ہر مسلمان کو مفوظ رکھے۔
18:110 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:110
Al-Mukhtasar
110- اے رسول! کہہ دیں: میں تمھاری طرح انسان ہی ہوں، میری طرف وحی آتی ہے کہ بلاشبہ تمھارا معبود برحق ایک ہی معبود ہے جس کا کوئی شریک نہیں اور وہ اللہ ہے، لہٰذا جو شخص اپنے رب کی ملاقات سے ڈرتا ہے، اسے چاہیے کہ اس کی شریعت کے مطابق عمل کرے اور اس میں اپنے رب کے لیے مخلص رہے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 304
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 305
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 306
آیت 18:110 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:110 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 18:110 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 304 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 305 · نسخ مصحف (612 صفحات): 306.
آیت 18:110 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 18:110 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:110: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:110 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:110 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,250 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:110 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:110 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔