سورۃ الکہف 18:16 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 16 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2156، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 295 پر ہے۔
وَإِذِ ٱعۡتَزَلۡتُمُوهُمۡ وَمَا يَعۡبُدُونَ إِلَّا ٱللَّهَ فَأۡوُۥٓاْ إِلَى ٱلۡكَهۡفِ يَنشُرۡ لَكُمۡ رَبُّكُم مِّن رَّحۡمَتِهِۦ وَيُهَيِّئۡ لَكُم مِّنۡ أَمۡرِكُم مِّرۡفَقٗا
جب کہ تم ان سے اور اللہ کے سوا ان کے اور معبودوں سے کناره کش ہوگئے تو اب تم کسی غار میں 1 جا بیٹھو، تمہارا رب تم پر اپنی رحمت پھیلا دے گا اور تمہارے لئے تمہارے کام میں سہولت مہیا کردے گ.ا
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی جب تم نے اپنی قوم کے معبودوں سے کنارہ کشی کر لی ہے، تو اب جسمانی طور پر بھی ان سے علیحدگی اختیار کر لو۔ یہ اصحاب کہف نے آپس میں کہا۔ چنانچہ اس کے بعد وہ ایک غار میں جا چھپے، جب ان کے غائب ہونے کی خبر مشہور ہوئی تو تلاش کیا گیا، لیکن وہ اسی طرح ناکام رہے، جس طرح نبی (صلى الله عليه وسلم) کی تلاش میں کفار مکہ غار ثور تک پہنچ جانے کے باوجود، جس میں آپ (صلى الله عليه وسلم) حضرت ابو بکر (رضي الله عنه) کے ساتھ موجود تھے، ناکام رہے تھے۔
18:16 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:16
Al-Mukhtasar
16-اور جب تم اپنی قوم سے الگ ہو گئے اور تم نے ان معبودوں کو چھوڑ دیا جن کی وہ اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے اور تم نے صرف اکیلے اللہ کی عبادت کو اختیار کر لیا تو اپنا دین بچانے کے لیے کسی غار میں جا بیٹھو۔ تمھارا رب تم پر اپنی رحمت پھیلا دے گا جس کے ساتھ وہ تمھارے دشمن سے تمھاری حفاظت اور دفاع کرے گا، اور تمھارے معاملات تم پر آسان کر دے گا جن سے تم اس طرح فائدہ اُٹھاؤ گے کہ اپنی قوم کے درمیان نہ رہنے کی کمی پوری ہو جائے گی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 295
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 294
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 295
آیت 18:16 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:16 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 18:16 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 295 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 294 · نسخ مصحف (612 صفحات): 295.
آیت 18:16 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 18:16 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:16: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:16 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:16 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,156 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:16 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:16 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔