مواد پر جائیں

سورۃ الکہف 18:17 الكهف

یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 17 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2157، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 295 پر ہے۔

۞ وَتَرَى ٱلشَّمۡسَ إِذَا طَلَعَت تَّزَٰوَرُ عَن كَهۡفِهِمۡ ذَاتَ ٱلۡيَمِينِ وَإِذَا غَرَبَت تَّقۡرِضُهُمۡ ذَاتَ ٱلشِّمَالِ وَهُمۡ فِي فَجۡوَةٖ مِّنۡهُۚ ذَٰلِكَ مِنۡ ءَايَٰتِ ٱللَّهِۗ مَن يَهۡدِ ٱللَّهُ فَهُوَ ٱلۡمُهۡتَدِۖ وَمَن يُضۡلِلۡ فَلَن تَجِدَ لَهُۥ وَلِيّٗا مُّرۡشِدٗا

آپ دیکھیں گے کہ آفتاب بوقت طلوع ان کے غار سے دائیں جانب کو جھک جاتا ہے اور بوقت غروب ان کے بائیں جانب کترا جاتا ہے اور وه اس غار کی کشاده جگہ میں ہیں1 ۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے2۔ اللہ تعالیٰ جس کی رہبری فرمائے وه راه راست پر ہے اور جسے وه گمراه کردے ناممکن ہے کہ آپ اس کا کوئی کارساز اور رہنما پاسکیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی سورج طلوع کے وقت دائیں جانب کو اور غروب کے وقت بائیں جانب کو کترا کر نکل جاتا اور یوں دونوں وقتوں میں ان پر دھوپ نہ پڑتی، حالانکہ وہ غار میں کشادہ جگہ پر محو استراحت تھے۔ فَجْوَة کے معنی ہیں کشادہ جگہ۔
  2. 2 یعنی سورج کا اس طرح نکل جانا کہ باوجود کھلی جگہ ہونے کے وہاں دھوپ نہ پڑے، اللہ کی نشانیوں میں سے ہے۔
  3. 3 جیسے دقیانوس بادشاہ اور اس کے پیروکار ہدایت سے محروم رہے تو کوئی انہیں راہ یاب نہیں کر سکا۔

18:17 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الکہف
0/110
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الکہف 18:17 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 18:17

Al-Mukhtasar

17- چنانچہ انھیں جو حکم دیا گیا، انھوں نے اس کی تعمیل کی اور اللہ نے انھیں سلا دیا اور ان کے دشمن سے انھیں محفوظ رکھا۔ اے ان کا مشاہدہ کرنے والے! تو سورج کو دیکھے گا کہ وہ طلوع کے وقت ان کے غار کے دائیں جانب ہٹ جاتا ہے اورجب غروب کے وقت ڈوبتا ہے تو اس کے بائیں جانب سے کترا کر گزر جاتا ہے، اس غار پر نہیں پڑتا اور وہ ہمیشہ سائے میں ہیں۔ انھیں سورج کی گرمی تکلیف نہیں دیتی اور وہ غار کی کھلی جگہ میں ہیں، انھیں حسب ضرورت ہوا میسر آتی ہے۔ انھیں غار میں اس طرح پناہ ملنا، پھر ان پرنیند طاری ہونا، سورج کا ان سے کترا کر گزر جانا، ان کی جگہ کا کشادہ ہونا اور قوم سے ان کا نجات پانا، یہ سب امور اللہ تعالیٰ کی کاریگری کے عجائبات میں سے ہیں جو اس کی قدرت پر دلالت کرتے ہیں۔ جسے اللہ تعالیٰ ہدایت کے راستے کی توفیق دے، وہی حقیقت میں ہدایت یافتہ ہے اور جسے وہ اس سے بھٹکا دے اور گمراہ کر دے تو آپ اس کا کوئی مددگار نہیں پائیں گے جو اسے ہدایت کی توفیق دے اور اس کی طرف اس کی راہنمائی کرے کیونکہ ہدایت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، کسی اور کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
34
مدینہ مصحف (604 صفحات)
295
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
294
نسخ مصحف (612 صفحات)
295
آیت 18:17 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.

آیت 18:17 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 18:17 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 295 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 294 · نسخ مصحف (612 صفحات): 295.

آیت 18:17 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 34.

آیت 18:17 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 18:17: حروف کی تعداد 126، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 18:17 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 18:17 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,157 ہے۔

سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔

سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الکہف مکی ہے۔

کیا آیت 18:17 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 18:17 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play