مواد پر جائیں

سورۃ الکہف 18:26 الكهف

یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 26 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2166، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 296 پر ہے۔

قُلِ ٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا لَبِثُواْۖ لَهُۥ غَيۡبُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ أَبۡصِرۡ بِهِۦ وَأَسۡمِعۡۚ مَا لَهُم مِّن دُونِهِۦ مِن وَلِيّٖ وَلَا يُشۡرِكُ فِي حُكۡمِهِۦٓ أَحَدٗا

آپ کہہ دیں اللہ ہی کو ان کے ٹھہرے رہنے کی مدت کا بخوبی علم ہے، آسمانوں اور زمینوں کا غیب صرف اسی کو حاصل ہے وه کیا ہی اچھا دیکھنے سننے واﻻ ہے1 ۔ سوائے اللہ کے ان کا کوئی مددگار نہیں، اللہ تعالیٰ اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں کرتا.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ اللہ کی صفت علم و خبر کی مزید وضاحت ہے۔

18:26 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الکہف
0/110
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الکہف 18:26 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 18:26

Al-Mukhtasar

26- اے رسول! کہہ دیں: اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ وہ اپنی غار میں کتنی مدت ٹھہرے رہے اور ہم نے ان کے ٹھہرنے کی مدت بتا دی ہے۔ اب اللہ تعالیٰ کے فرمان کے بعد کسی کی بات کی کوئی گنجائش نہیں۔ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ پوشیدہ ہے، اس کا خالق اور عالم بھی اللہ پاک اکیلا ہے۔ کیا ہی خوب ہے وہ پاک مالک دیکھنے والا کہ وہ ہر چیز کو دیکھتا ہے اور کیا خوب ہے وہ سننے والا کہ وہ ہر چیز کو سنتا ہے۔ اس کے سوا ان کا کوئی کارساز نہیں جو ان کے معاملات کی نگرانی کرے۔ وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں کرتا، اس لیے وہ اکیلا ہی حکم دینے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
296
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
296
نسخ مصحف (612 صفحات)
297
آیت 18:26 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.

آیت 18:26 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 18:26 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 296 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 296 · نسخ مصحف (612 صفحات): 297.

آیت 18:26 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 18:26 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 18:26: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 18:26 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 18:26 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,166 ہے۔

سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔

سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الکہف مکی ہے۔

کیا آیت 18:26 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 18:26 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play