مواد پر جائیں

سورۃ الکہف 18:27 الكهف

یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 27 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2167، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 296 پر ہے۔

وَٱتۡلُ مَآ أُوحِيَ إِلَيۡكَ مِن كِتَابِ رَبِّكَۖ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَٰتِهِۦ وَلَن تَجِدَ مِن دُونِهِۦ مُلۡتَحَدٗا

تیری جانب جو تیرے رب کی کتاب وحی کی گئی ہے اسے پڑھتا ره1 ، اس کی باتوں کو کوئی بدلنے واﻻ نہیں تو اس کے سوا ہرگزکوئی پناه کی جگہ نہ پائے گا.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 ویسے تو یہ حکم عام ہے کہ جس چیز کی بھی وحی آپ کی طرف کی جائے، اس کی تلاوت فرمائیں اور لوگوں کو اس کی تعلیم دیں۔ لیکن اصحاب کہف کے قصے کے خاتمے پر اس حکم سے مراد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اصحاب کہف کے بارے میں لوگ جو چاہیں، کہتے پھریں۔ لیکن اللہ تعالٰی نے اس کے بارے میں اپنی کتاب میں جو کچھ اور جتنا کچھ بیان فرما دیا ہے، وہی صحیح ہے، وہی لوگوں کو پڑھ کر سنا دیجئے، اس سے زیادہ دیگر باتوں کی طرف دھیان نہ دیجئے۔
  2. 2 یعنی اگر اسے بیان کرنے سے گریز و انحراف کیا، یا اس کے کلمات میں تغیر و تبدیلی کی کوشش کی، تو اللہ سے آپ کو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا۔ خطاب اگرچہ نبی (صلى الله عليه وسلم) سے ہے، لیکن اصل مخاطب امت ہے۔

18:27 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الکہف
0/110
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الکہف 18:27 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 18:27

Al-Mukhtasar

جب اللہ تعالیٰ نے یہ بات واضح کر دی کہ حکم اس اکیلے ہی کا ہے تو اس نے اپنے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) کو حکم دیا کہ وہ اس حکم ربانی کی تلاوت اور پیروی کریں جو ان کی طرف وحی کیا جاتاہے، چنانچہ فرمایا:

27- اے رسول! اللہ نے جو قرآن آپ کی طرف وحی کیا ہے، اسے پڑھیں اور اس پر عمل کریں۔ اس کی باتوں کو بدلنے والا کوئی نہیں کیونکہ وہ تمام کی تمام باتیں سچی اور عدل پر مبنی ہیں اور آپ اللہ تعالیٰ کے سوا ہرگز کوئی ٹھکانا اور پناہ کی جگہ نہیں پائیں گے جہاں آپ ٹھکانا حاصل کر سکیں یا اس کے سوا پناہ پکڑ سکیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
296
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
296
نسخ مصحف (612 صفحات)
297
آیت 18:27 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.

آیت 18:27 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 18:27 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 296 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 296 · نسخ مصحف (612 صفحات): 297.

آیت 18:27 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 18:27 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 18:27: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 18:27 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 18:27 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,167 ہے۔

سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔

سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الکہف مکی ہے۔

کیا آیت 18:27 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 18:27 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play