سورۃ الکہف 18:32 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 32 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2172، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 297 پر ہے۔
۞ وَٱضۡرِبۡ لَهُم مَّثَلٗا رَّجُلَيۡنِ جَعَلۡنَا لِأَحَدِهِمَا جَنَّتَيۡنِ مِنۡ أَعۡنَٰبٖ وَحَفَفۡنَٰهُمَا بِنَخۡلٖ وَجَعَلۡنَا بَيۡنَهُمَا زَرۡعٗا
اور انہیں ان دو شخصوں کی مثال بھی سنا دے1 جن میں سے ایک کو ہم نے دو باغ انگوروں کے دے رکھے تھے اور جنہیں کھجوروں کے درختوں سے ہم نے گھیر رکھا2 تھا اور دونوں کے درمیان کھیتی لگا رکھی تھی.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 مفسرین کا اس میں اختلاف ہے کہ یہ دو شخص کون تھے؟ اللہ تعالٰی نے تفہیم کے لئے بطور مثال ان کا تذکرہ کیا ہے یا واقعی دو شخص ایسے تھے؟ اگر تھے تو یہ بنی اسرائیل میں گزرے ہیں یا اہل مکہ میں تھے، ان میں ایک مومن اور دوسرا کافر تھا۔
- 2 جس طرح چار دیواری کے ذریعے سے حفاظت کی جاتی ہے، اس طرح ان باغوں کے چاروں طرف کھجوروں کے درخت تھے، جو باڑ اور چار دیواری کا کام دیتے تھے۔
- 3 یعنی دونوں باغوں کے درمیان کھیتی تھی جن سے غلہ جات کی فصلیں حاصل کی جاتی تھیں۔ یوں دونوں باغ غلے اور میووں کے جامع تھے۔
18:32 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:32
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے ظالموں اور اہلِ ایمان کی جزا کا ذکر فرمایا تو ان دونوں کی مثال بھی بیان فرمائی، چنانچہ فرمایا:
32- اے رسول! دو آدمیوں، یعنی کافر اور مومن کی مثال بیان کریں۔ ان میں سے کافر کو ہم نے انگوروں کے دو باغ عطا کیے اور دونوں باغوں کو کھجور کے درختوں سے گھیر دیا، پھر ان دونوں کے درمیان خالی جگہ پر ہم نے کھیتیاں بھی اگائیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 297
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 297
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 298
آیت 18:32 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:32 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 18:32 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 297 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 297 · نسخ مصحف (612 صفحات): 298.
آیت 18:32 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 18:32 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:32: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:32 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:32 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,172 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:32 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:32 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔