سورۃ الکہف 18:31 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2171، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 297 پر ہے۔
أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ جَنَّٰتُ عَدۡنٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهِمُ ٱلۡأَنۡهَٰرُ يُحَلَّوۡنَ فِيهَا مِنۡ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٖ وَيَلۡبَسُونَ ثِيَابًا خُضۡرٗا مِّن سُندُسٖ وَإِسۡتَبۡرَقٖ مُّتَّكِـِٔينَ فِيهَا عَلَى ٱلۡأَرَآئِكِۚ نِعۡمَ ٱلثَّوَابُ وَحَسُنَتۡ مُرۡتَفَقٗا
ان کے لئے ہمیشگی والی جنتیں ہیں، ان کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، وہاں یہ سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے1 اور سبز رنگ کے نرم وباریک اور موٹے ریشم کے لباس پہنیں گے2، وہاں تختوں کے اوپر تکیے لگائے ہوئے ہوں گے۔ کیا خوب بدلہ ہے، اور کس قدر عمده آرام گاه ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 زمانہ نزول قرآن اور اس سے ما قبل رواج تھا کہ بادشاہ، رؤسا سردران قبائل اپنے ہاتھوں میں سونے کے کڑے پہنتے تھے، جس سے ان کی امتیازی حیثیت نمایاں ہوتی تھی۔ اہل جنت کو بھی سونے کے کڑے پہنائے جائیں گے۔
- 2 سُنْدُس باریک ریشم اور إِسْتَبْرَق موٹا ریشم۔ دنیا میں مردوں کے لئے سونا اور ریشمی لباس ممنوع ہیں، جو لوگ اس حکم پر عمل کرتے ہوئے دنیا میں ان محرمات سے اجتناب کریں گے، انہیں جنت میں یہ ساری چیزیں میسر ہونگی۔ وہاں کوئی چیز ممنوع نہیں ہوگی بلکہ اہل جنت جس چیز کی خواہش کریں گے، وہ موجود ہوگی۔«وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ»۔ جس چیز کو تمہارا جی چاہے اور جو کچھ تم مانگو سب جنت میں موجود ہے۔
18:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:31
Al-Mukhtasar
31- ان ایمان اور نیک اعمال والے لوگوں کے لیے ٹھہرنے کی ایسی جنتیں ہیں جہاں وہ ہمیشہ قیام کریں گے۔ ان کی رہائش گاہوں کے نیچے جنت کی انتہائی خوش ذائقہ پانی کی نہریں جاری ہوں گی۔ انھیں وہاں سونے کے کنگنوں سے سجایا گیا ہوگا اور وہ وہاں باریک اور موٹے ریشم کے سبز لباس پہنے ہوں گے اور وہ خوبصورت پردوں سے مزین پلنگوں پر براجمان ہوں گے۔ ان کا بدلہ کیا خوب بدلہ ہے اور جنت کیا خوب اور عمدہ آرام گاہ اور ٹھکانا ہے جہاں وہ قیام کریں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 28
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 297
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 297
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 298
آیت 18:31 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:31 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 18:31 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 297 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 297 · نسخ مصحف (612 صفحات): 298.
آیت 18:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 28.
آیت 18:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:31: حروف کی تعداد 121، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,171 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:31 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔