مواد پر جائیں

سورۃ الکہف 18:51 الكهف

یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 51 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2191، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 299 پر ہے۔

۞ مَّآ أَشۡهَدتُّهُمۡ خَلۡقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَلَا خَلۡقَ أَنفُسِهِمۡ وَمَا كُنتُ مُتَّخِذَ ٱلۡمُضِلِّينَ عَضُدٗا

میں نے انہیں آسمانوں وزمین کی پیدائش کے وقت موجود نہیں رکھا تھا اور نہ خود ان کی اپنی پیدائش میں1 ، اور میں گمراه کرنے والوں کو اپنا مددگار بنانے واﻻ بھی نہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی آسمان اور زمین کی پیدائش اور اس کی تدبیر میں، بلکہ خود شیاطین کی پیدائش میں ہم نے ان سے یا ان میں سے کسی ایک سے کوئی مدد حاصل نہیں کی، یہ تو اسوقت موجود بھی نہ تھے۔ پھر تم اس شیطان اور اس کے نسل کی پوجا یا ان کی اطاعت کیوں کرتے ہو؟ اور میری عبادت و اطاعت سے تمہیں گریز کیوں ہے؟ جب کہ یہ مخلوق ہیں اور میں ان سب کا خالق ہوں۔
  2. 2 اور بفرض محال اگر میں کسی کو مددگار بناتا بھی تو ان کو کیسے بناتا، جبکہ یہ میرے بندوں کو گمراہ کرکے میری جنت اور میری رضا سے روکتے ہیں۔

18:51 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الکہف
0/110
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الکہف 18:51 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 18:51

Al-Mukhtasar

51- یہ جنھیں تم نے میرے علاوہ کارساز بنا رکھا ہے، وہ بھی تمھاری طرح بندے ہیں۔ میں نے جب آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تو ان کی پیدائش کے وقت انھیں حاضر نہیں رکھا بلکہ ان کا تو وجود ہی نہیں تھا اور نہ میں نے انھیں ایک دوسرے کی پیدائش کے وقت موجود رکھا۔ سو میں اکیلا ہی پیدا کرنے اور تدبیر کرنے والا ہوں۔ میں نے گمراہ کرنے والے جن و انس کے شیاطین سے کوئی مدد حاصل نہیں کی اور میں مددگاروں سے ہر طرح بے نیاز ہوں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
299
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
299
نسخ مصحف (612 صفحات)
300
آیت 18:51 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.

آیت 18:51 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 18:51 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 299 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 299 · نسخ مصحف (612 صفحات): 300.

آیت 18:51 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 18:51 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 18:51: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 18:51 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 18:51 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,191 ہے۔

سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔

سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الکہف مکی ہے۔

کیا آیت 18:51 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 18:51 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play