سورۃ الکہف 18:52 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 52 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2192، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 299 پر ہے۔
وَيَوۡمَ يَقُولُ نَادُواْ شُرَكَآءِيَ ٱلَّذِينَ زَعَمۡتُمۡ فَدَعَوۡهُمۡ فَلَمۡ يَسۡتَجِيبُواْ لَهُمۡ وَجَعَلۡنَا بَيۡنَهُم مَّوۡبِقٗا
اور جس دن وه فرمائے گا کہ تمہارے خیال میں جو میرے شریک تھے انہیں پکارو! یہ پکاریں گے لیکن ان میں سے کوئی بھی جواب نہ دے گا ہم ان کے درمیان ہلاکت کا سامان کردیں گے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 مَوْبِقٌ کے ایک معنی حجاب۔ پردے اور آڑ کے ہیں یعنی ان کے درمیان پردہ اور فاصلہ کر دیا جائے گا کیونکہ ان کے درمیان آپس میں عداوت ہوگی۔ نیز اس لئے کہ محشر میں یہ ایک دوسرے کو نہ مل سکیں۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ جہنم میں پیپ اور خون کی مخصوص آبادی ہے۔ اور بعض نے اس کا ترجمہ مہلک کیا ہے، یہ ایک دوسرے کو مل ہی نہیں سکیں گے کیونکہ ان کے درمیان ہلاکت کا سامان اور ہولناک چیزیں ہونگی۔
18:52 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:52
Al-Mukhtasar
52- اے رسول! ان سے قیامت کے اس دن کا ذکر کریں جب اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے کہے گا جنھوں نے دنیا میں اس کے ساتھ شریک بنائے: میرے ان شریکوں کو بلاؤ جنھیں تم میرا شریک سمجھتے تھے کہ وہ تمھاری مدد کریں تو وہ انھیں پکاریں گے مگر وہ ان کی پکار کا جواب دیں گے نہ ان کی مدد کریں گے اور ہم ان عبادت گزاروں اور ان کے معبودوں کے درمیان جائے ہلاکت، یعنی جہنم کی آگ حائل کر دیں گے جس میں وہ سب پڑے ہوں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 299
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 299
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 300
آیت 18:52 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:52 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 18:52 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 299 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 299 · نسخ مصحف (612 صفحات): 300.
آیت 18:52 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 18:52 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:52: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:52 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:52 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,192 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:52 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:52 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔