مواد پر جائیں

سورۃ الکہف 18:57 الكهف

یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 57 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2197، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 300 پر ہے۔

وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِـَٔايَٰتِ رَبِّهِۦ فَأَعۡرَضَ عَنۡهَا وَنَسِيَ مَا قَدَّمَتۡ يَدَاهُۚ إِنَّا جَعَلۡنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمۡ أَكِنَّةً أَن يَفۡقَهُوهُ وَفِيٓ ءَاذَانِهِمۡ وَقۡرٗاۖ وَإِن تَدۡعُهُمۡ إِلَى ٱلۡهُدَىٰ فَلَن يَهۡتَدُوٓاْ إِذًا أَبَدٗا

اس سے بڑھ کر ﻇالم کون ہے؟ جسے اس کے رب کی آیتوں سے نصیحت کی جائے وه پھر منھ موڑے رہے اور جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیج رکھا ہے اسے بھول جائے، بےشک ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں کہ وه اسے (نہ) سمجھیں اور ان کے کانوں میں گرانی ہے، گو تو انہیں ہدایت کی طرف بلاتا رہے، لیکن یہ کبھی بھی ہدایت نہیں پانے1 کے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی ان کے اس ظلم عظیم کی وجہ سے کہ انسان نے رب کی آیات سے اعراض کیا اور اپنے کرتوتوں کو بھولے رہے، ان کے دلوں پر ایسے پردے اور ان کے کانوں پر ایسے بوجھ ڈال دیئے گئے ہیں، جس سے قرآن کا سمجھنا، سننا اور اس سے ہدایت قبول کرنا ان کے لئے ناممکن ہوگیا۔ ان کو کتنا بھی ہدایت کی طرف بلا لو، یہ کبھی بھی ہدایت کا راستہ اپنانے کے لئے تیار نہیں ہونگے۔

18:57 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الکہف
0/110
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الکہف 18:57 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 18:57

Al-Mukhtasar

57- اس شخص سے بڑھ کر ظالم کوئی نہیں جسے اس کے رب کی آیتوں کے ذریعے سے نصیحت کی جائے تو وہ ان میں بیان کیے گئے عذاب کے وعدوں کی پروا نہ کرے اور ان سے سبق حاصل کرنے سے منہ موڑ لے، اس کفر اور نافرمانیوں کو بھول جائے جو اس نے دنیا کی زندگی میں آگے بھیجیں اور ان سے توبہ نہ کی۔ بلاشبہ ہم نے ایسی صفات کے حامل لوگوں کے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں جو انھیں قرآن کے سمجھنے سے دور رکھتے ہیں اور ان کے کانوں میں بھی ایسے ڈاٹ ڈال دیے ہیں جن سے ان کا قرآن سننا اور اسے قبول کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ اگر آپ انھیں ایمان کی طرف بلاتے رہیں تو وہ اس وقت تک آپ کی دعوت کبھی قبول نہیں کریں گے جب تک ان کے دلوں پر پردے اور کانوں میں ڈاٹ پڑے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
300
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
300
نسخ مصحف (612 صفحات)
301
آیت 18:57 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.

آیت 18:57 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 18:57 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 300 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 300 · نسخ مصحف (612 صفحات): 301.

آیت 18:57 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 18:57 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 18:57: حروف کی تعداد 119، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 18:57 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 18:57 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,197 ہے۔

سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔

سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الکہف مکی ہے۔

کیا آیت 18:57 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 18:57 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play