سورۃ الکہف 18:58 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 58 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2198، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 300 پر ہے۔
وَرَبُّكَ ٱلۡغَفُورُ ذُو ٱلرَّحۡمَةِۖ لَوۡ يُؤَاخِذُهُم بِمَا كَسَبُواْ لَعَجَّلَ لَهُمُ ٱلۡعَذَابَۚ بَل لَّهُم مَّوۡعِدٞ لَّن يَجِدُواْ مِن دُونِهِۦ مَوۡئِلٗا
تیرا پروردگار بہت ہی بخشش واﻻ اور مہربانی واﻻ ہے وه اگر ان کے اعمال کی سزا میں پکڑے تو بےشک انہیں جلد ہی عذاب کردے، بلکہ ان کے لئے ایک وعده کی گھڑی مقرر ہے جس سے وه سرکنے کی ہرگز جگہ نہیں پائیں گے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی یہ تو رب غفور کی رحمت ہے کہ وہ گناہ پر فوراً گرفت نہیں فرماتا، بلکہ مہلت دیتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو پاداش عمل میں ہر شخص ہی عذاب الٰہی کے شکنجے میں کسا ہوتا۔ البتہ یہ ضرور ہے کہ جب مہلت عمل ختم ہو جاتی ہے اور ہلاکت کا وقت آجاتا ہے، جو اللہ تعالٰی مقرر کئے ہوتا ہے تو پھر فرار کا کوئی راستہ اور بچاؤ کی کوئی سبیل ان کے لئے نہیں رہتی۔ موئل۔ کے معنی ہیں جائے پناہ راہ فرار۔
18:58 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:58
Al-Mukhtasar
58- تاکہ ان جھٹلانے والوں کے بارے میں نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم جلد عذاب آنے کی امید اور انتظار نہ کریں اس لیے اللہ تعالیٰ نے آپ سے فرمایا: اے رسول! آپ کا رب اپنے توبہ کرنے والے بندوں کے گناہ بہت زیادہ بخشنے والا ہے۔ وہ ایسا رحیم ہے کہ اس کی رحمت ہر چیز سے وسیع ہے۔ یہ بھی اس کی رحمت ہے کہ وہ نافرمانوں کو مہلت دیتا ہے تاکہ وہ اس کے حضور توبہ کر لیں۔ اگر اللہ تعالیٰ ان منہ پھیرنے والوں کو ان کے جرائم کی سزا میں پکڑے تو یقیناً انھیں دنیا کی زندگی میں جلد عذاب دے دے لیکن وہ نہایت حوصلے والا، خوب رحم کرنے والا ہے، اس نے ان کا عذاب ٹال دیا تاکہ وہ توبہ کریں، بلکہ ان کے لیے ایک جگہ اور وقت مقرر ہے جس میں توبہ نہ کرنے کی صورت میں انھیں ان کے کفر اور منہ پھیرنے کی سزا ملے گی، پھر وہ اللہ کے سوا پناہ پکڑنے کی کوئی جگہ نہیں پائیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 300
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 300
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 301
آیت 18:58 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:58 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 18:58 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 300 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 300 · نسخ مصحف (612 صفحات): 301.
آیت 18:58 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 18:58 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:58: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:58 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:58 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,198 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:58 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:58 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔