سورۃ الکہف 18:65 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 65 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2205، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 301 پر ہے۔
فَوَجَدَا عَبۡدٗا مِّنۡ عِبَادِنَآ ءَاتَيۡنَٰهُ رَحۡمَةٗ مِّنۡ عِندِنَا وَعَلَّمۡنَٰهُ مِن لَّدُنَّا عِلۡمٗا
پس ہمارے بندوں میں سے ایک بندے1 کو پایا، جسے ہم نے اپنے پاس کی خاص رحمت2 عطا فرما رکھی تھی اور اسے اپنے پاس سے خاص3 علم سکھا رکھا تھا.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اس بندے سے مراد حضرت خضر ہیں، جیسا کہ صحیح احادیث میں وضاحت ہے۔ خضر کے معنی سرسبز اور شاداب کے ہیں، یہ ایک مرتبہ سفید زمین پر بیٹھے تو وہ حصہ زمین ان کے نیچے سے سرسبز ہو کر لہلہانے لگا، اسی وجہ سے ان کا نام خضر پڑ گیا (صحیح بخاری، تفسیر سورہ کہف)
- 2 رَحْمَۃ سے مراد مفسرین نے وہ خصوصی انعامات مراد لئے ہیں جو اللہ نے اپنے اس خاص بندے پر فرمائے اور اکثر مفسرین نے اس سے مراد نبوت لی ہے۔
- 3 اس سے علم نبوت کے علاوہ جس سے حضرت موسیٰ (عليه السلام) بھی بہرہ ور تھے، بعض تکوینی امور کا علم ہے جس اللہ تعالٰی نے صرف حضرت خضر کو نوازا تھا، حضرت موسیٰ (عليه السلام) کے پاس بھی وہ علم نہیں تھا۔ اس سے استدلال کرتے ہوئے بعض صوفیا دعویٰ کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی بعض لوگوں کو، جو نبی نہیں ہوتے، علم الہام سے نوازتا ہے، جو بغیر استاد کے محض فیض کے سر چشمہ کا نتیجہ ہوتا ہے اور یہ باطنی علم، شریعت کے ظاہری علم سے، جو قرآن و حدیث کی صورت میں موجود ہے، مختلف بلکہ بعض دفعہ اس کے مخالف اور معارض ہوتا ہے لیکن استدلال اس لئے صحیح نہیں کہ حضرت خضر کی بابت تو اللہ تعالٰی نے خود ان کے علم خاص دیئے جانے کی وضاحت کر دی ہے، جب کہ کسی اور کے لئے ایسی وضاحت کہیں نہیں اگر اس کو عام کر دیا جائے تو پھر ہر شعبدہ باز اس قسم کا دعویٰ کر سکتا ہے، چنانچہ اس طبقے میں یہ دعوے عام ہی ہیں۔ اس لئے ایسے دعوؤں کی کوئی حیثیت نہیں۔
18:65 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:65
Al-Mukhtasar
65- چنانچہ جب وہ دونوں مچھلی کے غائب ہونے کی جگہ پہنچے تو وہاں انھیں ہمارے نیک بندوں میں سے ایک بندہ ملا (اور وہ تھے خضر علیہ السلام ) جسے ہم نے اپنی خاص رحمت عطا کر رکھی تھی اور اسے اپنے پاس سے خاص علم سکھا رکھا تھا جس سے لوگ واقف نہیں ہوتے اور اسی پر یہ قصہ مشتمل ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 301
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 301
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 302
آیت 18:65 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:65 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 18:65 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 301 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 301 · نسخ مصحف (612 صفحات): 302.
آیت 18:65 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 18:65 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:65: حروف کی تعداد 50، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:65 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:65 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,205 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:65 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:65 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔