مواد پر جائیں

سورۃ الکہف 18:82 الكهف

یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 82 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2222، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 302 پر ہے۔

وَأَمَّا ٱلۡجِدَارُ فَكَانَ لِغُلَٰمَيۡنِ يَتِيمَيۡنِ فِي ٱلۡمَدِينَةِ وَكَانَ تَحۡتَهُۥ كَنزٞ لَّهُمَا وَكَانَ أَبُوهُمَا صَٰلِحٗا فَأَرَادَ رَبُّكَ أَن يَبۡلُغَآ أَشُدَّهُمَا وَيَسۡتَخۡرِجَا كَنزَهُمَا رَحۡمَةٗ مِّن رَّبِّكَۚ وَمَا فَعَلۡتُهُۥ عَنۡ أَمۡرِيۚ ذَٰلِكَ تَأۡوِيلُ مَا لَمۡ تَسۡطِع عَّلَيۡهِ صَبۡرٗا

دیوار کا قصہ یہ ہے کہ اس شہر میں دو یتیم بچے ہیں جن کا خزانہ ان کی اس دیوار کے نیچے دفن ہے، ان کا باپ بڑا نیک شخص تھا تو تیرے رب کی چاہت تھی کہ یہ دونوں یتیم اپنی جوانی کی عمر میں آکر اپنا یہ خزانہ تیرے رب کی مہربانی اور رحمت سے نکال لیں، میں نے اپنی رائے سے کوئی کام نہیں کیا1 ، یہ تھی اصل حقیقت ان واقعات کی جن پر آپ سے صبر نہ ہو سکا.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 حضرت خضر کی نبوت کے قائلین کی یہ دوسری دلیل ہے جس سے وہ نبوت خضر کا اثبات کرتے ہیں۔ کیونکہ کسی بھی غیر نبی کے پاس اس قسم کی وحی نہیں آتی کہ وہ اتنے اتنے اہم کام کسی اشارہ غیبی پر کر دے، نہ کسی غیر نبی کا ایسا اشارہ غیبی قابل عمل ہی ہے۔ نبوت خضر کی طرح حیات خضر بھی ایک حلقے میں مختلف ہے اور حیات خضر کے قائل بہت سے لوگوں کی ملاقاتیں حضرت خضر سے ثابت کرتے ہیں اور پھر ان سے ان کے اب تک زندہ ہونے پر دلیل پیش کرتے ہیں لیکن جس طرح حضرت خضر کی زندگی پر کوئی آیت شرعی نہیں ہے، اسی طریقے سے لوگوں کے مکاشفات یا حالت بیداری یا نیند میں حضرت خضر سے ملنے کے دعوے بھی قابل تسلیم نہیں۔ جب ان کا حلیہ ہی معقول ذرائع سے بیان نہیں کیا گیا ہے تو ان کی شناخت کس طرح ممکن ہے؟ اور کیوں کر یقین کیا جا سکتا ہے، کہ جن بزرگوں نے ملنے کے دعوے کئے ہیں، واقعی ان کی ملاقات خضر، موسیٰ (عليه السلام) سے ہی ہوئی ہے، خضر کے نام سے انہیں کسی نے دھوکہ اور فریب نے مبتلا نہیں کیا۔

18:82 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الکہف
0/110
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الکہف 18:82 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 18:82

Al-Mukhtasar

82-جہاں تک اس دیوار کا تعلق ہے جسے میں نے درست کیا اور آپ نے اعتراض کیا تو وہ اس بستی کے دو چھوٹے بچوں کی تھی جس بستی میں ہم آئے تھے اور ان بچوں کا باپ فوت ہوگیا تھا اور اس دیوار کے نیچے ان دونوں بچوں کے لیے خزانہ دفن تھا۔ ان دونوں چھوٹے بچوں کا باپ نیک آدمی تھا، چنانچہ اے موسیٰ! آپ کے رب نے چاہا کہ وہ سمجھداری کی عمر کو پہنچ جائیں اور بڑے ہو جائیں اور اس کے نیچے مدفون اپنا مال نکال لیں۔ اگر دیوار اب گر جاتی تو ان کا مال ظاہر ہو جاتا اور ضائع ہو جاتا۔ یہ تدبیر آپ کے رب کی طرف سے ان دونوں بچوں کے لیے رحمت تھی۔ یہ کام میں نے اپنے اجتہاد سے نہیں کیے۔ یہ تفصیل ہے ان امور کی جن پر آپ صبر نہیں کر سکے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
16
الفاظ کی تعداد
35
مدینہ مصحف (604 صفحات)
302
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
302
نسخ مصحف (612 صفحات)
303
آیت 18:82 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.

آیت 18:82 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 16.

آیت 18:82 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 302 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 302 · نسخ مصحف (612 صفحات): 303.

آیت 18:82 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 35.

آیت 18:82 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 18:82: حروف کی تعداد 146، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 18:82 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 18:82 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,222 ہے۔

سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔

سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الکہف مکی ہے۔

کیا آیت 18:82 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 18:82 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play