مواد پر جائیں

سورۃ الکہف 18:86 الكهف

یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 86 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2226، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 303 پر ہے۔

حَتَّىٰٓ إِذَا بَلَغَ مَغۡرِبَ ٱلشَّمۡسِ وَجَدَهَا تَغۡرُبُ فِي عَيۡنٍ حَمِئَةٖ وَوَجَدَ عِندَهَا قَوۡمٗاۖ قُلۡنَا يَٰذَا ٱلۡقَرۡنَيۡنِ إِمَّآ أَن تُعَذِّبَ وَإِمَّآ أَن تَتَّخِذَ فِيهِمۡ حُسۡنٗا

یہاں تک کہ سورج ڈوبنے کی جگہ پہنچ گیا اور اسے ایک دلدل کےچشمے میں غروب ہوتا ہوا پایا1 اور اس چشمے کے پاس ایک قوم کو بھی پایا، ہم نے فرما دیا2 کہ اے ذوالقرنین! یا تو تو انہیں تکلیف پہنچائے یا ان کے بارے میں تو کوئی بہترین روش اختیار کرے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 عَيْنٍ سے مراد چشمہ یا سمندر ہے حَمِئَةٍ، کیچڑ، دلدل، وَجَدَ (پایا) یعنی دکھایا محسوس کیا مطلب یہ ہے کہ ذوالقرنین جب مغربی جہت میں ملک پر ملک فتح کرتا ہوا، اس مقام پر پہنچ گیا جہاں آخری آبادی تھی وہاں گدلے پانی کا چشمہ یا سمندر تھا جو نیچے سے سیاہ معلوم ہوتا تھا اسے ایسا محسوس ہوا کہ گویا سورج اس چشمے میں ڈوب رہا ہے۔ ساحل سمندر سے دور سے، جس کے آگے حد نظر تک کچھ نہ ہو، غروب شمس کا نظارہ کرنے والوں کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سورج سمندر میں یا زمین میں ڈوب رہا ہے حالانکہ وہ اپنے مقام آسمان پر ہی ہوتا ہے۔
  2. 2 قُلْنَا (ہم نے کہا) بذریعہ وحی، اسی سے بعض علماء نے نبوت پر ثبوت کیا ہے اور جو ان کی نبوت کے قائل نہیں ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اس وقت کے پیغمبر کے ذریعے سے ہم نے اس سے کہا۔
  3. 3 یعنی ہم نے اس قوم پر غلبہ دے کر اختیار دے دیا کہ چاہے تو اسے قتل کرے اور قیدی بنا لے یا فدیہ لے کر بطور احسان چھوڑ دے۔

18:86 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الکہف
0/110
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الکہف 18:86 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 18:86

Al-Mukhtasar

86- وہ زمین میں چلتا گیا حتی کہ جب وہ مغرب کی جانب آنکھ کو دکھائی دینے والے زمین کے آخری کنارے پر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ گویا سورج سیاہ دلدل کے گرم چشمے میں غروب ہوتا ہے۔ اس نے مغرب کے آخری کنارے پر ایک کافر قوم کو پایا۔ ہم نے اسے اختیار دیتے ہوئے کہا: اے ذوالقرنین! تم چاہو تو انھیں قتل کر کے یا کسی دوسرے طریقے سے عذاب دو اور چاہو تو ان سے حسنِ سلوک کرو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
16
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
303
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
303
نسخ مصحف (612 صفحات)
304
آیت 18:86 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.

آیت 18:86 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 16.

آیت 18:86 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 303 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 303 · نسخ مصحف (612 صفحات): 304.

آیت 18:86 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 18:86 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 18:86: حروف کی تعداد 90، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 18:86 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 18:86 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,226 ہے۔

سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔

سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الکہف مکی ہے۔

کیا آیت 18:86 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 18:86 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play