سورۃ اللیل 92:10 الليل
یہ سورۃ اللیل کی 21 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 6068، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 595 پر ہے۔
فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡعُسۡرَىٰ
تو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کے سامان میسر کر دیں گے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 عُسْرَى( تنگی ) سےمراد کفر ومعصیت اور طریق شر ہے۔ یعنی ہم اس کے لئے نافرمانی کا راستہ آسان کر دیں گے، جس سے اس کے لئے خیر وسعادت کے راستے مشکل ہو جائیں گے۔ قرآن مجید میں یہ مضمون کئی جگہ بیان کیا گیا ہے کہ جو خیر ورشد کا راستہ اپناتا ہے، اس کے صلے میں اللہ اسے خیر کی توفیق سے نوازتا ہے اور جو شر ومعصیت کو اختیار کرتا ہے، اللہ اس کو اس کے حال پر چھوڑدیتا ہے اور یہ اس تقدیر کے مطابق ہی ہوتا ہے جو اللہ نے اپنے علم سے لکھ رکھی ہے۔ ( ابن کثیر ) یہ مضمون حدیث میں بھی بیان کیا گیا ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا تم عمل کرو، ہر شخص جس کام کے لئے پیدا کیا گیا ہے، وہ اس کے لئے آسان کر دیا جاتا ہے، جو اہل سعادت سے ہوتا ہے، اسے اہل سعادت والے عمل کی توفیق دے دی جاتی ہے اور جو اہل شقاوت سے ہوتا ہے، اس کے لئے اہل شقاوت والے عمل آسان کر دیئے جاتے ہیں۔ ( صحيح البخاري، تفسير سورة الليل )
92:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 92:10
Al-Mukhtasar
10- تو ہم اس کے لیے برا عمل آسان کر دیں گے اور نیکی کا کام اس کے لیے مشکل کر دیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 2
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 595
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 601
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 602
آیت 92:10 کس سورت میں ہے؟
سورۃ اللیل (الليل). 114 میں سے سورت نمبر 92 · آیات کی تعداد: 21.
آیت 92:10 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 30.
آیت 92:10 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 595 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 601 · نسخ مصحف (612 صفحات): 602.
آیت 92:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 2.
آیت 92:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 92:10: حروف کی تعداد 13، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 92:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 92:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,068 ہے۔
سورۃ اللیل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ اللیل: آیات کی تعداد 21۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 92 پر ہے۔
سورۃ اللیل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ اللیل مکی ہے۔
کیا آیت 92:10 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 92:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ اللیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 21 آیات اور 71 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔