مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:106 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 106 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 775، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 125 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ شَهَٰدَةُ بَيۡنِكُمۡ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ ٱلۡمَوۡتُ حِينَ ٱلۡوَصِيَّةِ ٱثۡنَانِ ذَوَا عَدۡلٖ مِّنكُمۡ أَوۡ ءَاخَرَانِ مِنۡ غَيۡرِكُمۡ إِنۡ أَنتُمۡ ضَرَبۡتُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَأَصَٰبَتۡكُم مُّصِيبَةُ ٱلۡمَوۡتِۚ تَحۡبِسُونَهُمَا مِنۢ بَعۡدِ ٱلصَّلَوٰةِ فَيُقۡسِمَانِ بِٱللَّهِ إِنِ ٱرۡتَبۡتُمۡ لَا نَشۡتَرِي بِهِۦ ثَمَنٗا وَلَوۡ كَانَ ذَا قُرۡبَىٰ وَلَا نَكۡتُمُ شَهَٰدَةَ ٱللَّهِ إِنَّآ إِذٗا لَّمِنَ ٱلۡأٓثِمِينَ

اے ایمان والو! تمہارے آپس میں دو شخص کا گواه ہونا مناسب ہے جبکہ تم میں سے کسی کو موت آنے لگے اور وصیت کرنے کا وقت ہو وه دو شخص ایسے ہوں کہ دیندار ہوں خواه تم میں سے ہوں1 یا غیر لوگوں میں سے دو شخص ہوں اگر تم کہیں سفر میں گئے ہو اور تمہیں موت آ جائے2 اگر تم کو شبہ ہو تو ان دونوں کو بعد نماز روک لو پھر دونوں اللہ کی قسم کھائیں کہ ہم اس قسم کے عوض کوئی نفع نہیں لینا چاہتے3 اگر چہ کوئی قرابت دار بھی ہو اور اللہ تعالیٰ کی بات کو ہم پوشیده نہ کریں گے، ہم اس حالت میں سخت گنہگار ہوں گے۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 تم میں سے ہوں کا مطلب بعض نے یہ بیان کیا ہے کہ مسلمانوں میں سے ہوں اور بعض نے کہا ہے کہ موصی (وصیت کرنے والے) کے قبیلے سے ہوں۔ اسی طرح ”آخَرَانِ مِنْ غَيْرِكُمْ“ میں دو مفہوم ہوں گے یعنی ”مِنْ غَيْرِكُمْ“ سے مراد یا غیر مسلم (اہل کتاب) ہوں گے یا موصی کے قبیلے کے علاوہ کسی اور قبیلے سے۔
  2. 2 یعنی سفر میں کوئی ایسا شدید بیمار ہوجائے کہ جس سے زندہ بچنے کی امید نہ ہو تو وہ سفر میں دو عادل گواہ بنا کر جو وصیت کرنا چاہے، کردے۔
  3. 3 یعنی مرنے والےمُوصِي کے ورثا کو شک پڑ جائے کہ ان اوصیا نے مال میں خیانت یا تبدیلی کی ہے تو وہ نماز کے بعد یعنی لوگوں کی موجودگی میں ان سے قسم لیں اور وہ قسم کھا کے کہیں ہم اپنی قسم کے عوض دنیا کا کوئی فائدہ حاصل نہیں کر رہے ہیں۔ یعنی جھوٹی قسم نہیں کھا رہے ہیں۔

5:106 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:106 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:106

Al-Mukhtasar

106- اے ایمان والو! جب دورانِ سفر تم میں سے کسی کی موت کا وقت قریب ہو، یعنی موت کے آثار نمایاں ہوں تو اسے اپنی وصیت پر دو مسلمان عادل گواہ بنا لینے چاہئیں اور اگر مسلمان موجود نہ ہوں تو بوقت ضرورت دو کافر مردوں ہی کو گواہ بنا لے۔ اگر ان کی گواہی مشکوک ہو تو انھیں کسی نماز کے بعد لوگوں کے سامنے کھڑا کرو۔ وہ دونوں اللہ کے نام پر حلف اٹھائیں کہ وہ دونوں اللہ کی طرف سے ملنے والے اپنے حصے کو کسی چیز کے عوض بیچنے والے نہیں اور وہ کسی قرابت دار کی طرفداری کے لیے بھی ایسا نہیں کر رہے اور نہ وہ اس گواہی کو چھپا رہے ہیں جو اللہ کی طرف سے ان کے پاس ہے۔ اگر ہم ایسا کریں تو گناہ گار اور نافرمان ٹھہریں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
51
مدینہ مصحف (604 صفحات)
125
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
125
نسخ مصحف (612 صفحات)
126
آیت 5:106 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:106 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 5:106 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 125 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 125 · نسخ مصحف (612 صفحات): 126.

آیت 5:106 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 51.

آیت 5:106 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:106: حروف کی تعداد 211، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:106 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:106 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 775 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:106 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:106 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play