مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:107 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 107 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 776، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 125 پر ہے۔

فَإِنۡ عُثِرَ عَلَىٰٓ أَنَّهُمَا ٱسۡتَحَقَّآ إِثۡمٗا فَـَٔاخَرَانِ يَقُومَانِ مَقَامَهُمَا مِنَ ٱلَّذِينَ ٱسۡتَحَقَّ عَلَيۡهِمُ ٱلۡأَوۡلَيَٰنِ فَيُقۡسِمَانِ بِٱللَّهِ لَشَهَٰدَتُنَآ أَحَقُّ مِن شَهَٰدَتِهِمَا وَمَا ٱعۡتَدَيۡنَآ إِنَّآ إِذٗا لَّمِنَ ٱلظَّٰلِمِينَ

پھر اگر اس کی اطلاع ہو کہ وه دونوں گواه کسی گناه کے مرتکب ہوئے ہیں1 تو ان لوگوں میں سے جن کے مقابلہ میں گناه کا ارتکاب ہوا تھا اور دو شخص جو سب میں قریب تر ہیں جہاں وه دونوں کھڑے ہوئے تھے2 یہ دونوں کھڑے ہوں پھر دونوں اللہ کی قسم کھائیں کہ بالیقین ہماری یہ قسم ان دونوں کی اس قسم سے زیاده راست ہے اور ہم نے ذرا تجاوز نہیں کیا، ہم اس حالت میں سخت ﻇالم ہوں گے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی جھوٹی قسمیں کھائیں ہیں۔
  2. 2 ”أَوْلَيَانِ“، أَوْلَى کا تثنیہ ہے، مراد ہے میت یعنی موصی (وصیت کرنے والے) کے قریب ترین دو رشتے دار ”مِنَ الَّذِينَ اسْتَحَقَّ عَلَيْهِمُ ...“ کا مطلب یہ ہے جن کے مقابلے پر گناہ کا ارتکاب ہوا تھا یعنی جھوٹی قسم کا ارتکاب کرکے ان کو ملنے والا مال ہڑپ کرلیا تھا۔”الأوْلَيَانِ“ یہ یا تو”هُمَا“ مبتدا محذوف کی خبر ہے یا”يَقُومَانِ“ یا ”آخَرَانِ“ کی ضمیر سے بدل ہے۔ یعنی یہ دو قریبی رشتے دار، ان کی جھوٹی قسموں کے مقابلے میں اپنی قسم دیں گے۔

5:107 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:107 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:107

Al-Mukhtasar

107- اگر حلف اٹھانے کے بعد ان کی گواہی یا قسم جھوٹی ثابت ہو یا ان کی خیانت واضح ہو جائے تو پھر مرنے والے کے دو زیادہ قریبی رشتے دار ان کی جگہ حق سچ کی گواہی دیں یا قسم کھائیں۔ وہ ان الفاظ میں اللہ کی قسم کھائیں کہ ان پہلے قسم کھانے والوں نے اپنی سچائی اور امانت داری کی جو گواہی دی ہے، ہماری گواہی ان سے زیادہ صداقت والی اور سچی ہے کہ انھوں نے جھوٹ بولا اور خیانت کی ہے، اور ہم نے جھوٹ پر حلف نہیں اٹھایا۔ اگر ہم جھوٹے ہوں تو ہمارا شمار ظالموں اور اللہ کی حدیں توڑنے والوں میں ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
125
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
125
نسخ مصحف (612 صفحات)
126
آیت 5:107 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:107 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 5:107 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 125 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 125 · نسخ مصحف (612 صفحات): 126.

آیت 5:107 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 5:107 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:107: حروف کی تعداد 125، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:107 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:107 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 776 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:107 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:107 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play