سورۃ المائدہ 5:116 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 116 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 785، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 127 پر ہے۔
وَإِذۡ قَالَ ٱللَّهُ يَٰعِيسَى ٱبۡنَ مَرۡيَمَ ءَأَنتَ قُلۡتَ لِلنَّاسِ ٱتَّخِذُونِي وَأُمِّيَ إِلَٰهَيۡنِ مِن دُونِ ٱللَّهِۖ قَالَ سُبۡحَٰنَكَ مَا يَكُونُ لِيٓ أَنۡ أَقُولَ مَا لَيۡسَ لِي بِحَقٍّۚ إِن كُنتُ قُلۡتُهُۥ فَقَدۡ عَلِمۡتَهُۥۚ تَعۡلَمُ مَا فِي نَفۡسِي وَلَآ أَعۡلَمُ مَا فِي نَفۡسِكَۚ إِنَّكَ أَنتَ عَلَّٰمُ ٱلۡغُيُوبِ
اور وه وقت بھی قابل ذکر ہے جب کہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اے عیسیٰ ابن مریم! کیا تم نے ان لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو بھی علاوه اللہ کے معبود قرار دے لو!1 عیسیٰ عرض کریں گے کہ میں تو تجھ کو منزہ سمجھتا ہوں، مجھ کو کسی طرح زیبا نہ تھا کہ میں ایسی بات کہتا جس کے کہنے کا مجھ کو کوئی حق نہیں، اگر میں نے کہا ہوگا تو تجھ کو اس کا علم ہوگا۔ تو، تو میرے دل کے اندر کی بات بھی جانتا ہے اور میں تیرے نفس میں جو کچھ ہے اس کو نہیں جانتا2۔ تمام غیبوں کا جاننے واﻻ تو ہی ہے۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ سوال قیامت والے دن ہوگا اور مقصد اس سے اللہ کو چھوڑ کر کسی اور کو معبود بنا لینے والوں کی زجروتوبیخ ہے کہ جن کو تم معبود اور حاجت روا سمجھتے تھے، وہ تو خود اللہ کی بارگاہ میں جواب دہ ہیں۔ دوسری بات یہ معلوم ہوئی کہ عیسائیوں نے حضرت مسیح علیہ السلام کے ساتھ حضرت مریم علیہا السلام کو بھی الٰہ (معبود) بنایا ہے۔ تیسری بات یہ معلوم ہوئی کہ مِنْ دُونِ اللهِ (اللہ کے سوا معبود) وہی نہیں ہیں جنہیں مشرکین نے پتھر یا لکڑی کی مورتیوں کی شکل میں بنا کر ان کی پوجا کی، جس طرح آج کل کے قبر پرست علماء اپنےعوام کو یہ باور کراکے مغالطہ دیتے ہیں۔ بلکہ وہ اللہ کے نیک بندے بھی مِنْ دُونِ اللهِ میں شامل ہیں جن کی لوگوں نے کسی بھی انداز سے عبادت کی۔ جیسے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) اور مریم کی عیسائیوں نے کی۔
- 2 حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کتنے واضح الفاظ میں اپنی بابت علم غیب کی نفی فرما رہے ہیں۔
5:116 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:116
Al-Mukhtasar
116- اس وقت کو یاد کریں جب قیامت کے دن اللہ تعالیٰ عیسیٰ علیہ السلام کو مخاطب کر کے کہے گا: اے عیسیٰ ابن مریم! کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ اللہ کو چھوڑ کر مجھے اور میری ماں کو معبود بنا لو؟ عیسیٰ علیہ السلام اپنے رب کی پاکی بیان کرتے ہوئے جواب دیں گے: میرے یہ لائق نہیں کہ میں انھیں حق کے علاوہ کوئی بات کہتا۔ اگر فرض کر لیا جائے کہ میں نے یہ بات کہی ہے تو تجھے تو علم ہے کیونکہ تجھ سے کوئی چیز چھپی نہیں۔ تُو تو میرے ضمیر اور دل کی بات بھی جانتا ہے لیکن میں نہیں جانتا کہ تیرے دل میں کیا ہے۔ بلاشبہ تو اکیلا ہی ہے جو ہر غیب کو جانتا ہے۔ تجھے ہر چھپی اور ظاہری بات کا علم ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 44
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 127
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 127
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 128
آیت 5:116 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:116 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 5:116 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 127 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 127 · نسخ مصحف (612 صفحات): 128.
آیت 5:116 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 44.
آیت 5:116 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:116: حروف کی تعداد 150، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:116 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:116 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 785 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:116 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:116 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔