مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:118 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 118 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 787، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 127 پر ہے۔

إِن تُعَذِّبۡهُمۡ فَإِنَّهُمۡ عِبَادُكَۖ وَإِن تَغۡفِرۡ لَهُمۡ فَإِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ

اگر تو ان کو سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو ان کو معاف فرما دے تو، تو زبردست ہے حکمت واﻻ ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی مطلب یہ کہ یا اللہ! ان کا معاملہ تیری مشیت کے سپرد ہے، اس لئے کہ تو فَعَّالٌ لما يُرِيدُ بھی ہے، (جو چاہے کر سکتا ہے) اور تجھ سے کوئی بازپرس کرنے والا بھی نہیں ہے۔ لا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ (الأنبياء: 23 ) اللہ جو کچھ کرتا ہے، اس سے بازپرس نہیں ہوگی، لوگوں سے ان کے کاموں کی باز پرس ہوگی۔ گویا آیت میں اللہ کے سامنے بندوں کی عاجزی و بےبسی کا اظہار بھی ہے اور اللہ کی عظمت وجلالت اور اس کے قادر مطلق اور مختار کل ہونے کا بیان بھی اور پھر ان دونوں باتوں کے حوالے سے عفوومغفرت کی التجا بھی۔ سبحان اللہ! کیسی عجیب وبلیغ آیت ہے۔ اسی لئے حدیث میں آتا ہے کہ ایک رات نبی (صلى الله عليه وسلم) پر نوافل میں اس آیت کو پڑھتے ہوئے ایسی کیفیت طاری ہوئی کہ بار بار ہر رکعت میں اسے ہی پڑھتے رہے، حتیٰ کہ صبح ہوگئی۔ (مسند احمد جلد 5، ص 149)

5:118 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:118 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:118

Al-Mukhtasar

118- اے میرے رب! اگر تو انھیں عذاب دے تو یقیناً وہ تیرے بندے ہیں، تو جو چاہے ان کے ساتھ کرے۔ اگر تو ان میں سے ایمان والوں کو بخش کر ان پر احسان کر دے تو تجھے اس سے کوئی روکنے والا نہیں۔ تو سب پر غالب ہے جو کبھی مغلوب نہیں ہوتا اور اپنی تدبیر میں کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
127
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
127
نسخ مصحف (612 صفحات)
128
آیت 5:118 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:118 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 5:118 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 127 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 127 · نسخ مصحف (612 صفحات): 128.

آیت 5:118 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 5:118 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:118: حروف کی تعداد 47، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:118 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:118 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 787 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:118 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:118 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play