مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:119 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 119 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 788، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 127 پر ہے۔

قَالَ ٱللَّهُ هَٰذَا يَوۡمُ يَنفَعُ ٱلصَّٰدِقِينَ صِدۡقُهُمۡۚ لَهُمۡ جَنَّٰتٞ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدٗاۖ رَّضِيَ ٱللَّهُ عَنۡهُمۡ وَرَضُواْ عَنۡهُۚ ذَٰلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ

اللہ ارشاد فرمائے گا کہ یہ وه دن ہے کہ جو لوگ سچے تھے ان کا سچا ہونا ان کے کام آئے گا1 ان کو باغ ملیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جن میں وه ہمیشہ ہمیشہ کو رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان سے راضی اور خوش اور یہ اللہ سے راضی اور خوش ہیں، یہ بڑی (بھاری) کامیابی ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) نے اس کے معنی یہ بیان فرمائے ہیں «يَنْفَعُ الْمُوَحِّدِينَ تَوْحِيدُهُمْ» وہ دن ایسا ہوگا کہ صرف توحید ہی موحدین کو نفع پہنچائے گی، یعنی مشرکین کی معافی اورمغفرت کی کوئی صورت نہیں ہوگی۔

5:119 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:119 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:119

Al-Mukhtasar

119- اللہ تعالیٰ عیسیٰ علیہ السلام سے فرمائے گا: یہ وہ دن ہے جس میں نیتوں، عملوں اور باتوں میں سچ اختیار کرنے والوں کو ان کی سچائی فائدہ دے گی۔ ان کے لیے ایسی جنتیں ہیں جن کے محلات اور درختوں کے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے، کبھی نہ مریں گے۔ اللہ ان سے ایسا راضی ہوگا کہ کبھی ناراض نہ ہوگا اور ہمیشہ کی نعمتیں پا کر وہ بھی اللہ تعالیٰ سے خوش ہوں گے۔ اس جزا اور رضا کا پا لینا ہی عظیم کامیابی ہے۔ کوئی کامیابی اس کے ہم پلہ اور برابر نہیں ہوسکتی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
127
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
127
نسخ مصحف (612 صفحات)
128
آیت 5:119 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:119 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 5:119 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 127 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 127 · نسخ مصحف (612 صفحات): 128.

آیت 5:119 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 5:119 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:119: حروف کی تعداد 98، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:119 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:119 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 788 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:119 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:119 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play