مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:14 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 683، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 110 پر ہے۔

وَمِنَ ٱلَّذِينَ قَالُوٓاْ إِنَّا نَصَٰرَىٰٓ أَخَذۡنَا مِيثَٰقَهُمۡ فَنَسُواْ حَظّٗا مِّمَّا ذُكِّرُواْ بِهِۦ فَأَغۡرَيۡنَا بَيۡنَهُمُ ٱلۡعَدَاوَةَ وَٱلۡبَغۡضَآءَ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِۚ وَسَوۡفَ يُنَبِّئُهُمُ ٱللَّهُ بِمَا كَانُواْ يَصۡنَعُونَ

اور جو اپنے آپ کو نصرانی کہتے ہیں1 ہم نے ان سے بھی عہد وپیمان لیا، انہوں نے بھی اس کا بڑا حصہ فراموش کر دیا جو انہیں نصیحت کی گئی تھی، تو ہم نے بھی ان کے آپس میں بغض وعداوت ڈال دی جو تاقیامت رہے گی2 اور جو کچھ یہ کرتے تھے عنقریب اللہ تعالیٰ انہیں سب بتا دے گا۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 ”نَصَارَى“ ”نُصْرَةٌ“ (مدد) سے ہے۔ یہ حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کے سوال ”مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللَّهِ“ (اللہ کے دین میں کون میرا مددگار ہے؟) کے جواب میں ان کے چند مخلص پیروکاروں نے جواب دیا تھا ”نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ“ (ہم اللہ کے مددگار ہیں) اسی سے ماخوذ ہے۔ یہ بھی یہود کی طرح اہل کتاب ہیں۔ ان سے بھی اللہ نے عہد لیا، لیکن انہوں نے بھی اس کی پرواہ نہیں کی، اس کے نتیجے میں ان کے دل بھی اثر پذیری سے خالی اوران کے کردار کھوکھلے ہوگئے۔
  2. 2 یہ عہد الٰہی سے انحراف اور بے عملی کی وہ سزا ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر قیامت تک کے لئے مسلط کر دی گئی۔ چنانچہ عیسائیوں کے کئی فرقے ہیں جو ایک دوسرے سے شدید نفرت وعناد رکھتے اور ایک دوسرے کی تکفیر کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے معبد میں عبادت نہیں کرتے۔ معلوم ہوتا ہے کہ امت مسلمہ پر بھی یہ سزا مسلط کر دی گئی ہے۔ یہ امت بھی کئی فرقوں میں بٹ گئی ہے، جن کے درمیان شدید اختلافات اور نفرت و عناد کی دیواریں حائل ہیں۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔

5:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:14 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:14

Al-Mukhtasar

14- جس طرح ہم نے یہود سے پختہ عہدو پیمان لیا، اسی طرح ان لوگوں سے بھی عہد لیا جنھوں نے اپنے نفسوں کا تزکیہ کیا اور عیسیٰ علیہ السلام کے پیروکار ہونے کا دعویٰ کیا، پھر جس بات کی انھیں نصیحت کی گئی تھی، انھوں نے اس کے کچھ حصے پر عمل ترک کر دیا جیساکہ ان کے اسلاف یہود نے کیا تھا، چنانچہ ہم نے ان کے درمیان قیامت تک اختلافات اور شدید نفرت ڈال دی۔ وہ ایک دوسرے سے لڑتے مرتے رہیں گے اور ایک دوسرے کو کافر قرار دیتے رہیں گے۔ عنقریب اللہ تعالیٰ انھیں ان کے کرتوت بتائے گا اور ان پر بدلہ بھی دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
110
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
110
نسخ مصحف (612 صفحات)
111
آیت 5:14 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:14 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:14 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 110 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 110 · نسخ مصحف (612 صفحات): 111.

آیت 5:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 5:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:14: حروف کی تعداد 116، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 683 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:14 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play