سورۃ المائدہ 5:17 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 17 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 686، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 110 پر ہے۔
لَّقَدۡ كَفَرَ ٱلَّذِينَ قَالُوٓاْ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡمَسِيحُ ٱبۡنُ مَرۡيَمَۚ قُلۡ فَمَن يَمۡلِكُ مِنَ ٱللَّهِ شَيۡـًٔا إِنۡ أَرَادَ أَن يُهۡلِكَ ٱلۡمَسِيحَ ٱبۡنَ مَرۡيَمَ وَأُمَّهُۥ وَمَن فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗاۗ وَلِلَّهِ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَاۚ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ
یقیناً وه لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ اللہ ہی مسیح ابن مریم ہے، آپ ان سے کہہ دیجیئے کہ اگر اللہ تعالیٰ مسیح ابن مریم اور اس کی والده اور روئے زمین کے سب لوگوں کو ہلاک کر دینا چاہے تو کون ہے جو اللہ تعالیٰ پر کچھ بھی اختیار رکھتا ہو؟ آسمانوں و زمین اور دونوں کے درمیان کا کل ملک اللہ تعالیٰ ہی کا ہے، وه جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ اور ملکیت تامہ کا بیان فرمایا ہے۔ مقصد عیسائیوں کے عقیدۂ الوہیت مسیح کا رد و ابطال ہے۔ حضرت مسیح کے عین اللہ ہونے کے قائل پہلے تو کچھ ہی لوگ تھے یعنی ایک ہی فرقہ۔ یعقوبیہ۔ کا یہ عقیدہ تھا لیکن اب تقریباً تمام عیسائی الوہیت مسیح کے کسی نہ کسی انداز سے قائل ہیں۔ اسی لئے مسیحیت میں اب عقیدۂ تثلیث یا اقانیم ثلاثہ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ بہرحال قرآن نے اس مقام پر تصریح کردی کہ کسی پیغمبر اور رسول کو الٰہی صفات سے متصف قرار دینا کفر صریح ہے۔ اس کفر کا ارتکاب عیسائیوں نے، حضرت مسیح کو اللہ قرار دے کر کیا، اگر کوئی اور گروہ یا فرقہ کسی اور پیغمبر کو بشریت ورسالت کے مقام سے اٹھا کر الوہیت کے مقام پر فائز کرے گا تو وہ بھی اسی کفر کا ارتکاب کرے گا۔ فَنَعُوذُ بِاللهِ مِنْ هَذِهِ الْعَقِيدَةِ الْفَاسِدَةِ.
5:17 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:17
Al-Mukhtasar
17- جن عیسائیوں نے یہ کہا کہ اللہ، مسیح عیسیٰ ابن مریم ہی ہے تو انھوں نے یقیناً کفر کیا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے پوچھیں: اللہ تعالیٰ کو کون روکنے کی قدرت رکھتا ہے اگر وہ عیسیٰ ابن مریم، ان کی ماں اور زمین میں موجود تمام لوگوں کو ختم کرنے کا ارادہ کر لے؟ جب اللہ تعالیٰ کو اس سے کوئی نہیں روک سکتا تو پھر ثابت ہوا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور عیسیٰ ابن مریم، ان کی والدہ اور دیگر تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ کے پیدا کیے ہوئے ہیں۔ یہ بھی ثابت ہوا کہ آسمان و زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، سب اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہے۔ وہ جو چاہتا ہے، پیدا کرتا ہے اور اس نے جس سے چاہا، عیسیٰ کو پیدا کیا۔ عیسیٰ علیہ السلام اس کے بندے اور رسول ہیں اور اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 42
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 110
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 110
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 111
آیت 5:17 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:17 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:17 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 110 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 110 · نسخ مصحف (612 صفحات): 111.
آیت 5:17 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 42.
آیت 5:17 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:17: حروف کی تعداد 155، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:17 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:17 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 686 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:17 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:17 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔