سورۃ المائدہ 5:18 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 687، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 111 پر ہے۔
وَقَالَتِ ٱلۡيَهُودُ وَٱلنَّصَٰرَىٰ نَحۡنُ أَبۡنَٰٓؤُاْ ٱللَّهِ وَأَحِبَّٰٓؤُهُۥۚ قُلۡ فَلِمَ يُعَذِّبُكُم بِذُنُوبِكُمۖ بَلۡ أَنتُم بَشَرٞ مِّمَّنۡ خَلَقَۚ يَغۡفِرُ لِمَن يَشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَآءُۚ وَلِلَّهِ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَاۖ وَإِلَيۡهِ ٱلۡمَصِيرُ
یہود و نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے دوست ہیں1 ، آپ کہہ دیجیئے کہ پھر تمہیں تمہارے گناہوں کے باعﺚ اللہ کیوں سزا دیتا ہے؟2 نہیں بلکہ تم بھی اس کی مخلوق میں سے ایک انسان ہو وه جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے عذاب کرتا ہے3، زمین و آسمان اور ان کے درمیان کی ہر چیز اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہے اور اسی کی طرف لوٹنا ہے۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہودیوں نے حضرت عزیر (عليه السلام) کو اور عیسائیوں نے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کو ابن اللہ کہا۔ اور اپنے آپ کو بھی ابناء اللہ (اللہ کے بیٹے) اور اس کا محبوب قرار دے لیا۔ بعض کہتے ہیں کہ یہاں ایک لفظ محذوف ہے یعنی ”أَتْبَاعُ أَبْنَاءِ اللهِ“ ہم اللہ کےبیٹوں (عزیر ومسیح) کے پیروکار ہیں۔ دونوں مفہوموں میں سے کوئی سا بھی مفہوم مراد لیا جائے، اس سے ان کے تفاخر اور اللہ کے بارے میں بےجا اعتماد کا اظہار ہوتا ہے، جس کی اللہ کے ہاں کوئی حیثیت نہیں۔
- 2 اس میں ان کے مذکورہ تفاخر کا بے بنیاد ہونا واضح کردیا گیا کہ اگر تم واقعی اللہ کے محبوب اور چہیتے ہوتے یا محبوب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ تم جو چاہو کرو، اللہ تعالیٰ تم سے بازپرس ہی نہیں کرے گا، تو پھر اللہ تعالیٰ تمہیں تمہارے گناہوں کی پاداش میں سزا کیوں دیتا رہا ہے؟ اس کا صاف مطلب یہ ہوا کہ اللہ کی بارگاہ میں فیصلہ، دعووں کی بنیاد پر نہیں ہوتا نہ قیامت والے دن ہوگا، بلکہ وہ تو ا یمان و تقویٰ اور عمل دیکھتا ہے اور دنیا میں بھی اسی کی روشنی میں فیصلہ فرماتا ہے اور قیامت والے دن بھی اسی اصول پر فیصلہ ہوگا۔
- 3 تاہم یہ عذاب یا مغفرت کا فیصلہ اسی سنت اللہ کے مطابق ہوگا، جس کی اس نے وضاحت فرما دی ہے کہ اہل ایمان کے لئے مغفرت اور اہل کفر وفسق کے لئے عذاب، تمام انسانوں کا فیصلہ اسی کے مطابق ہوگا۔ اے اہل کتاب! تم بھی اسی کی پیدا کردہ مخلوق یعنی انسان ہو۔ تمہاری بابت فیصلہ دیگر انسانی مخلوق سے مختلف کیوں کر ہوگا ؟
5:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:18
Al-Mukhtasar
18- یہود و نصاریٰ میں سے ہر ایک نے دعویٰ کیا کہ وہ اللہ کے بیٹے اور چہیتے ہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان کی تردید کرتے ہوئے ان سے کہیں: پھر تمھارے گناہوں پر اللہ تعالیٰ تمھیں عذاب کیوں دیتا ہے؟ تمھارے خیال کے مطابق اگر تم اللہ کے چہیتے ہو تو پھر وہ تمھیں دنیا میں قتل اورمسخ کرنے کا عذاب نہ دے اور آخرت میں آگ کے اندر نہ ڈالے کیونکہ وہ جس سے محبت کرتا ہے، اسے عذاب نہیں دیتا، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ تم بھی دوسرے انسانوں کی طرح انسان ہو۔ جو ان میں سے اچھائی کرے، اسے جنت کی صورت میں بدلہ دے گا اور جو برائی کرے، اسے آگ کے ساتھ عذاب دے گا، لہٰذا اللہ جسے چاہے اپنے فضل سے معاف کر دے اور جسے چاہے اپنے عدل سے عذاب دے۔ آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، سب پر اللہ تعالیٰ کی حکومت ہے اور اسی اکیلے کی طرف سب کو لوٹنا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 30
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 111
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 111
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 112
آیت 5:18 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:18 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:18 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 111 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 111 · نسخ مصحف (612 صفحات): 112.
آیت 5:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 30.
آیت 5:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:18: حروف کی تعداد 130، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 687 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:18 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔