مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:19 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 19 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 688، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 111 پر ہے۔

يَٰٓأَهۡلَ ٱلۡكِتَٰبِ قَدۡ جَآءَكُمۡ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمۡ عَلَىٰ فَتۡرَةٖ مِّنَ ٱلرُّسُلِ أَن تَقُولُواْ مَا جَآءَنَا مِنۢ بَشِيرٖ وَلَا نَذِيرٖۖ فَقَدۡ جَآءَكُم بَشِيرٞ وَنَذِيرٞۗ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ

اے اہل کتاب! بالیقین ہمارا رسول تمہارے پاس رسولوں کی آمد کے ایک وقفے کے بعد آ پہنچا ہے۔ جو تمہارے لئے صاف صاف بیان کر رہا ہے تاکہ تمہاری یہ بات نہ ره جائے کہ ہمارے پاس تو کوئی بھلائی، برائی سنانے واﻻ آیا ہی نہیں، پس اب تو یقیناً خوشخبری سنانے واﻻ اور آگاه کرنے واﻻ آ پہنچا1 اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 حضرت عیسیٰ (عليه السلام) اور حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کے درمیان جوتقریباً 570 یا 600 سال کا فاصلہ ہے یہ زمانۂ فترت کہلاتا ہے۔ اہل کتاب کو کہا جا رہا ہے کہ اس فترت کے بعد ہم نے اپنا آخری رسول (صلى الله عليه وسلم) بھیج دیا ہے۔ اب تم یہ بھی نہ کہہ سکو گے کہ ہمارے پاس تو کوئی بشیر و نذیر پیغمبر ہی نہیں آیا۔

5:19 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:19 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:19

Al-Mukhtasar

19- اے اہلِ کتاب یہود و نصاریٰ! سلسلۂ رسالت میں لمبا وقفہ آجانے اور رسول کی شدید ضرورت کے بعد تمھارے پاس ہمارے رسول محمد صلى اللہ عليہ وسلم آگئے ہیں تاکہ تم یہ عذر پیش نہ کرو کہ ہمارے پاس تو اللہ تعالیٰ کے ثواب کی خوشخبری دینے والا اور اس کے عذاب سے ڈرانے والا کوئی رسول ہی نہیں آیا، لہٰذا اب تمھارے پاس ثواب کی خوشخبری دینے والے اور عذاب سے ڈرانے والے رسول محمد صلى اللہ عليہ وسلم آچکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے، اسے کوئی چیز بے بس نہیں کر سکتی اور اس کی قدرت کا مظہر ہے کہ اس نے رسول بھیجے اور محمد صلى اللہ عليہ وسلم کو خاتم النّبیین بنایا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
111
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
111
نسخ مصحف (612 صفحات)
112
آیت 5:19 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:19 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:19 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 111 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 111 · نسخ مصحف (612 صفحات): 112.

آیت 5:19 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 5:19 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:19: حروف کی تعداد 105، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:19 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:19 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 688 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:19 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:19 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play